تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 813 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 813

تاریخ احمدیت۔جلد 24 791 سال 1968ء تصاویر اور ان کی دیگر تصانیف اور مطبوعات بڑی عمدگی کے ساتھ رکھی گئی تھیں۔لنڈن مشن کی مطبوعات کا علیحدہ سٹال تھا۔مرکز سلسلہ سے چھپنے والے تمام رسائل، اردو، انگریزی اور بنگالی بڑے قرینے سے سجائے گئے تھے۔اسی طرح مرکز سے چھپنے والی تمام کتب روحانی خزائن ملفوظات ، تاریخ احمدیت ، شرح بخاری و غیرہ کتب بھی نمائش میں پیش کی گئیں۔ایک نقشہ میں عالمگیر جماعتہائے احمدیہ کی نشاندہی کی گئی تھی۔وزیر اعظم ماریشس ( Sir Seewoosagur Ramgoolam) کی انگلستان آمد پر مکرم جناب بشیر احمد رفیق صاحب امام مسجد لندن نے ان کی خدمت میں اسلامی لٹریچر پیش کیا۔امام صاحب نے مختلف کلبوں میں جا کر تقاریر کیں جن کے نتیجہ میں ایک انگریز عیسائی نے اسلام قبول کیا اور اس کا نام محمد ناصر احمد رکھا گیا۔62 61 عید الفطر کی مبارک تقریب انگلستان میں جماعت ہائے احمدیہ نے عید الفطر مورخہ ۲۲ دسمبر ۱۹۶۸ء بروز اتوار منائی۔لندن کے علاوہ بریڈفورڈ، ہڈرزفیلڈ جنکھم ، پریسٹن ، برشل، لیڈ ز اور گلاسگو میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔لندن میں جماعت کے پاکستانی اور ہندوستانی افراد کے علاوہ متعدد انگریز ، عرب اور افریقن مسلم و غیر مسلم احباب نے شرکت کی۔نماز عید لئیق احمد طاہر صاحب نے پڑھائی اور خطبہ عید حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے دیا۔آپ نے اپنے خطبہ میں فرمایا کہ روزوں اور دیگر عبادات کا مقصد خدا تعالیٰ کی اطاعت اختیار کرنا ہے۔اگر یہ روح ہم میں پیدا ہو جائے کہ ہم خدا اور اس کے رسول اور اس کے خلفاء کے احکامات پر فوری توجہ دیں اور کامل توجہ اور انہماک کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں تو خدا تعالیٰ کی برکات سے زیادہ سے زیادہ تمتع ہوسکیں گے۔خطبہ کے بعد مکرم لئیق احمد طاہر صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کا عید مبارک پر مشتمل وہ تار پڑھ کر سنایا جو عید سے ایک روز قبل مشن میں موصول ہوا تھا۔ازاں بعد محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے دعا کروائی اور یہ مبارک تقریب اختتام پذیر ہوئی۔برما 63 اس مشن کی ۱۹۶۸ء کے بارے میں تبلیغی اور تربیتی سرگرمیوں کی صرف ایک ہی مطبوعہ رپورٹ