تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 807 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 807

تاریخ احمدیت۔جلد 24 785 سال 1968ء پمفلٹ "?WHAT IS ISLAM" پچاس ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا۔علاوہ ازیں نمائشی چارٹ تیار کر کے لنڈن اور دیگر مقامات پر آویزاں کئے گئے۔انگلستان کے احمدی اس روز شہر شہر میں سارا دن گھوم پھر کر لٹریچر تقسیم کرتے اور تبلیغ کرتے رہے۔اس طرح ایک دن میں انگلستان کے لاکھوں انسانوں تک حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا آسمانی پیغام پہنچ گیا۔اس تقریب کو کامیاب بنانے میں غلام احمد صاحب چغتائی نے غیر معمولی جدوجہد فرمائی۔جماعت کے مخلص دوست عبد العزیز دین صاحب اس روز بعض اور دوستوں کے ساتھ ہائیڈ پارک تشریف لے گئے۔اور دو گھنٹے تک انگریزوں کو تبلیغ کی۔اسی روز ایک احمدی وفد جناب لئیق احمد صاحب طاہر مبلغ انگلستان کی قیادت میں، اڈاؤننگ سٹریٹ پہنچا۔اور وزیر اعظم برطانیہ مسٹر ولسن کے لئے ان کے نمائندے کو دینی لٹریچر کا تحفہ پیش کیا۔شام چار بجے اور پھر چھ بجے بی بی سی ریڈیو نے جماعت احمدیہ کے یوم التبلیغ اور مسٹر ولسن کولٹر پچر پیش کئے جانے کی خبر نشر کی۔اخبار دی گارڈین (THE GUARDIAN) نے ۱۸ مارچ ، وانڈ ز ورتھ بارو نیوز (WANDSWORTH BOROUGH NEWS) نے ۲۲ مارچ اور ڈیلی میل(DAILY MAIL) نے بھی مندرجہ بالاخبر شائع کی۔اس پہلے یوم التبلیغ کے آٹھ نمایاں اثرات ظاہر ہوئے۔(۱) جماعت کے افراد میں پہلے سے کہیں بڑھ کر اعتماد اور تبلیغ اسلام کا جوش پیدا ہو گیا۔(۲) جماعت تنظیمی اعتبار سے مشن سے زیادہ وابستہ ہوگئی۔(۳) متعدد انگریزوں نے اسلام سے متعلق بذریعہ خطوط و ٹیلی فون مزید لٹریچر کا مطالبہ کیا۔(۴) مارمن چرچ کے ایک انگریز پادری حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔(۵) متعدد انگریز مشن کے ماہنامہ مسلم ہیرلڈ کے خریدار بن گئے۔(۶) غیر از جماعت مسلمانوں میں سے سعید فطرت لوگوں نے جماعت کی پُر خلوص خدمات کا کھلا اعتراف کیا۔(۷) مشن میں آنے والے انگریزوں اور مسلمانوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔(۸) اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جماعت کے متعددافراد کو اپنی علمی اور روحانی قابلیت کا احساس ہوا۔دوسرا یوم تبلیغ ۱۸ مئی کو منعقد ہوا۔لنڈن کی جماعت کے لئے ۵۰ خوبصورت Placards تیار کروائے گئے۔دوصد اخبارات کو یوم تبلیغ کے انعقاد سے قبل اس کی ضرورت اور اہمیت اور جماعت