تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 806
تاریخ احمدیت۔جلد 24 784 سال 1968ء آنحضرت ﷺ نے ہی کی ہے ورنہ بائیل نے ان میں سے ہر ایک کی نسبت کوئی نہ کوئی گناہ کے ارتکاب کا تحریر کیا ہے اس لئے میں ان اسماء کا اس رنگ میں استعمال ( جو لوکل محاورہ کے نام پر کیا گیا ہے) پر سخت احتجاج کرتا ہوں اور معزز اخبار سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اس پر معذرت کریں گے اور آئندہ ایسے استعمال سے گریز کریں گئے۔پٹس برگ کی لجنہ کی طرف سے ۳۰ جون ۱۹۶۸ءکو یوم التبلیغ منایا گیا۔اس کے علاوہ یونیورسٹی آف ڈیٹن انٹر نیشنل کلب کی میٹنگ میں مکرم مولوی مقبول احمد قریشی مبلغ انچارج نے شرکت کی۔اس میں طلبہ وطالبات کو اور خصوصا طلباء کے صدر کو تبلیغ کی گئی۔56 انگلستان جماعت ہائے احمد یہ انگلستان نے عیدالاضحیہ کی مبارک تقریب مورخه ۱ مارچ ۱۹۶۸ء بروز اتوار پورے اہتمام سے منائی۔لنڈن کے علاوہ ہڈرزفیلڈ ، گلاسگو، بریڈفورڈ اور لیڈز میں علی الترتیب مکرم بشیر احمد صاحب آرچرڈ مبلغ سکاٹ لینڈ ، کرم کمال الدین صاحب امینی ، مکرم میر ضیاء اللہ صاحب اور مکرم سید ناصر احمد صاحب نے نماز عید پڑھائی اور حاضرین کی مشروبات سے تواضع کی۔لنڈن میں نماز عید بیٹری (Battersea) ٹاؤن ہال میں مکرم بشیر احمد صاحب امام مسجد لنڈن نے پڑھائی۔اسی روز شام ساڑھے سات بجے شیلٹن ہال ساؤتھ آل میں جماعت احمد یہ مڈل سیکس نے ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ڈیڑھ صد کے قریب انگریز اور غیر مسلم معززین مدعو تھے۔اجلاس کے اختتام پر میئر آف ایلنگ نے قرآن کریم لینے کی خواہش ظاہر کی جس پر لنڈن مسجد کی طرف سے انہیں قرآن کریم بطور تحفہ پیش کیا گیا۔اس سال جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد فضل لنڈن نے احباب جماعت کے مشورہ سے ایک نو نکاتی پروگرام پیش کیا۔اور طے پایا کہ سال میں کم از کم چار یوم التبلیغ منعقد کئے جائیں۔غیر مسلموں خصوصاً انگریزوں کو مدعو کر کے جلسے منعقد کئے جائیں۔انگلستان کی لائبریریوں میں لٹریچر بھجوایا جائے۔رسالہ مسلم ہیرلڈ“ کی اشاعت وسیع کی جائے۔کم از کم پچاس ہزار پمفلٹ شائع کر کے تقسیم کئے جائیں۔پریس اور ٹیلیویژن سے خصوصی رابطہ قائم کیا جائے۔پروگرام کے مطابق پہلا یوم التبلیغ ۱۷ مارچ ۱۹۶۸ء کو پُر جوش انداز میں منایا گیا۔اس موقع پر