تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 808 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 808

تاریخ احمدیت۔جلد 24 786 سال 1968ء احمدیہ کی تبلیغی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی سرکر بھجوایا۔اور یوم تبلیغ کے بعد اس کی کامیابی اور مفید اثرات پر مشتمل سرکلر دوصد ملکی اور لوکل اخبارات کو ارسال کیا گیا۔انگلستان کے دس اخبارات نے جلی سرخیوں کے ساتھ یوم تبلیغ کی خبریں شائع کیں۔جن میں اخبار ”ٹائمنز بھی ہے۔دوسرے یوم تبلیغ کے موقع پر مشن نے احباب جماعت کو یہ خصوصی ہدایت کی تھی کہ وہ انگریزوں سے زیادہ سے زیادہ پتہ جات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔چنانچہ متعدد دلچسپی رکھنے والے انگریزوں کے پتہ جات مشن کو موصول ہوئے جنہیں مزید لٹریچر ارسال کیا گیا۔دوسرے یوم تبلیغ میں موسم بہت خراب رہا۔سارا دن بارش ہوتی رہی۔لیکن ہمارے احمدی دوست اس کی پرواہ کئے بغیر ہر جگہ تبلیغ کرتے رہے۔ان کی اس قربانی کا انگریزوں اور مسلمانوں پر بہت اثر ہوا۔متعدد افراد جماعت نے اس روز انگریزوں کو اپنے ہاں مدعو کر کے انہیں پیغام حق پہنچایا۔انگلستان کے مندرجہ ذیل اخبارات نے یوم تبلیغ کا ذکر کیا۔(1) SOUTHALL POST۔(2) SOUTHALL CHRONICLE۔(3) SOUTHALL NEWS۔(4) MIDDLESEX COUNTY TIMES۔(5) MIDDLESEX ADVERTISER۔(6) MIDDLESEX CHRONICLE HOUNSLOW۔(7) THE WIMBLEDON NEWS (MAY 24, 1968)۔(8) LANCASHIRE EVENING POST۔(MAY 20, 1968)۔اس سال انگلستان کی جماعتوں نے متعدد تبلیغی جلسے منعقد کئے۔جن میں خاص طور پر انگریزوں کو مدعو کیا گیا۔ان جلسوں کی رپورٹیں جن اخبارات میں شائع ہوئیں ان کے نام یہ ہیں۔(1) HILLINGDON MIRROR (MARCH 5, 1968)۔(2) COUNTY TIMES AND GAZETTE (MARCH 15, 1968) (3) SOUTHALL CHRONICLE۔(MARCH 21, 1968) (4) BALHAM AND TOOTING NEWS۔(MARCH 22, 1968) (5) THE POST AND MERCURY (MARCH 20, 1968) نو نکاتی پروگرام کی ایک شق یہ تھی کہ اس سال کثرت سے برطانوی پریس سے خصوصی رابطہ قائم کیا جائے اور اسلام سے متعلق مضامین اور جماعت احمدیہ کی کارگذاری کی خبریں چھپوائی جائیں۔اس