تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 782
تاریخ احمدیت۔جلد 24 کل پاکستان بین الکلیاتی مباحثات 760 سال 1968ء تعلیم الاسلام کالج اسٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام چودھویں کل پاکستان بین الکلیاتی انگریزی وارد و مباحثات مورخہ ۱۵، ۱۶ مارچ ۱۹۶۸ء کو کالج ہال میں منعقد ہوئے۔اردو مباحثہ میں گورنمنٹ کالج جہلم نے اور انگریزی مباحثہ میں گورنمنٹ کالج لاہور نے جیتی۔آل پاکستان والی بال ٹورنا منٹ کا انعقاد مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ شعبہ صحت جسمانی کے زیر اہتمام آل پاکستان والی بال ٹورنا منٹ مورخه ۳۰/ ۳۱ مارچ ۱۹۶۸ ء ر بوہ میں منعقد ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں لاہور، سیالکوٹ ،سرگودہا، جھنگ اور ربوہ کی دس ٹیموں نے حصہ لیا۔۳۰ مارچ کو ساڑھے نو بجے صبح ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے اپنے مختصر خطاب میں فرمایا کر مجلس خدام الاحمدیہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مختلف کھیلوں کی سر پرستی کر رہی ہے۔امسال اس نے آل پاکستان والی بال ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا ہے۔چونکہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے وقت بہت تھوڑا تھا۔اس تھوڑے سے وقت میں جن ٹیموں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں حصہ لیا وہ تمام ٹیمیں ہماری شکریہ کی مستحق ہیں۔فائنل میچ سٹار کلب اور اسلم کلب سرگودہا کے مابین ہوا۔جس میں سٹار کلب سیالکوٹ نے کامیابی حاصل کی۔مورخہ ۳۱ مارچ کو ہم بجے تلاوت قرآن کریم کے بعد محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے مختصر خطاب کے بعد انعامات تقسیم فرمائے اور دعا کرائی۔قبر مسیح اور حکومت کشمیر 32 روز نامہ ” آفتاب سری نگر نے اپنی ۷ اپریل ۱۹۶۸ء کی اشاعت میں حسب ذیل خبر شائع کی:۔سری نگر میں یسوع مسیح کی قبر حکومت کشمیر نے تحقیقات کیلئے پندرہ ہزار روپے منظور کئے" سری نگر ۶ را پریل سٹاف رپورٹر۔شہر میں مسیحی مذہب کے بانی یسوع مسیح کی قبر کی موجودگی نے اب ایک بین الاقوامی اہمیت حاصل کر لی ہے۔حکومت کشمیر نے اسی بات کے پیش نظر پندرہ ہزار روپے کی ابتدائی رقم اس بات کے لئے منظور کی ہے تا کہ اس قبر کی موجودگی کے متعلق تاریخی شواہد اور