تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 783
تاریخ احمدیت۔جلد 24 761 سال 1968ء ثبوت ایک مستند کتاب کی شکل میں شائع کئے جائیں۔یہ روپیہ محکمہ ریسرچ میں جمع کروا دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ موجودہ مالی سال میں اس غرض کے لئے ایک بڑی رقم اور وقف کر دی جائے گی۔اطلاع کے مطابق حکومت بین الاقوامی اور ملکی ماہرین کی ایک سرکردہ کمیٹی کو اس سلسلے میں چھان بین کا کام سونپ رہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سر محمد ظفر اللہ خاں کے انکشاف کے بعد کہ یہ قبرسرینگر میں ہے مغربی ممالک میں اس میں زبردست دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔اطلاع کے مطابق امریکی اور برطانوی حکومتوں نے اس سلسلے میں حکومتِ ہند سے صورتحال کو واضح کرنے کی درخواست کی ہے۔خیال ہے کہ مسیحی دنیا کے عالموں کا ایک وفد جلد ہی سرینگر آئے گا۔اگر ثبوت وغیرہ فراہم ہو گئے تو سرینگر کو عیسائیت کی ایک بین الاقوامی زیارت گاہ بنانے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور ہوگا تا کہ ہر سال یہاں لاکھوں عیسائی اس قبر کی زیارت کیلئے آئیں۔مجلس خدام الاحمدیہ ملتان کی طرف سے خدمت خلق کی قابل قدر مساعی ماہ اپریل مئی ۱۹۶۸ء میں ملتان ہیضہ کی وبا کا شکار رہا۔کئی سو افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے۔تحقیقات کے بعد حکام اس نتیجہ پر پہنچے کہ اس وباء کی بڑی وجہ شہر میں ناقص صفائی کا انتظام ہے۔اس پر مجلس خدام الاحمدیہ ملتان نے شہر بھر میں صحت و صفائی کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔حکام بلدیہ نے خدام کی اس پیش کش کو خوش آمدید کہا۔چنانچہ اس سلسلہ میں ملتان شہر میں صفائی کے لئے مختلف علاقوں میں تین منتظم وقار عمل کئے گئے۔مختلف اخبارات نے مجلس خدام الاحمدیہ کی مساعی کا ذکر کیا۔جس کی تفصیل حسب ذیل ہے: روزنامہ نوائے ملتان اپنی ۲۹ اپریل کی اشاعت میں لکھتا ہے:۔مجلس خدام الاحمدیہ ملتان نے ہیضہ کی روک تھام کے لئے ملتان شہر میں صفائی کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔مجلس کے قائد محمد انور ہاشمی نے بتایا کہ گذشتہ روز اندرون حرم گیٹ صابن والی گلی اور بھجتی محلہ کے علاقے میں چونا، فینائل اور دیگر جراثیم کش ادویات چھڑ کی گئی ہیں۔بدھ کی شام کو عزیز ہوٹل کے قرب و جوار کے علاقے میں صفائی کی مہم شروع کی جائے گی اور اس طرح بتدریج شہر بھر میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ مجلس کے ایک وفد نے چیئر مین بلد یہ اور ہیلتھ آفیسر سے ملاقات کی تھی اور انہیں بتایا تھا کہ مجلس شہر میں صفائی کی مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔بلدیہ کے اراکین نے اس پر مسرت کا اظہار کیا اور بخوشی اجازت دی تھی۔“ 66