تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 776
تاریخ احمدیت۔جلد 24 754 سال 1968ء (۸) مبشر احمد صاحب ابن چوہدری محمد صادق صاحب لاہور حیدر آباد یونیورسٹی کے ایم۔ایس سی فزکس کے امتحان میں اول آئے۔(۹) ظفر اقبال صاحب پراچہ کو ڈلہوزی یو نیورسٹی کینیڈا نے اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کرنے کے 18 لئے وظیفہ کا مستحق قرار دیا۔(۱۰) ڈاکٹر طاہرہ نسرین صاحبہ پی۔ایچ۔ڈی سینٹر لیکچرار فرکس ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی بنت شار احمد صاحب فاروقی کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو (U۔N۔E۔S۔CO) نے مزید اعلیٰ تعلیم کے لئے اپنے دو وظائف میں سے ایک وظیفہ عطا کیا۔(۱۱) عبدالرشید صاحب چارٹرڈ آرکیٹیکٹ لندن میں پاکستانی آرکیٹیکٹوں کی ایسوسی ایشن کے 19 صدر مقرر ہوئے۔20 (۱۲) مبشر احمد صاحب شاہد ابن لعل دین صاحب کو انجینئر نگ کی اعلیٰ ٹرینگ کے دوران امریکن سوسائٹی (ASHRAE) نے اپنا ایسوسی ایٹ ممبر منتخب کیا۔(۱۳) قومی باسکٹ بال چیمپیئن شپ برائے سکولز منعقدہ ایبٹ آباد میں تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے کھلاڑی سید شمیم احمد صاحب نے سرگودھا ڈویژن سکولز ٹیم کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن کے خلاف کھیلتے ہوئے ۴۹ پوائنٹس کر کے قومی مقابلوں میں انفرادی سکور کا ریکارڈ قائم کیا۔ربوہ میں اجتماعی وقار عمل مورخه ۵ جنوری ۱۹۶۸ء بوقت سوا آٹھ بجے صبح مسجد القمر محلہ دارالصدر غربی الف (قمر) کے پاس مجلس خدام الاحمدیہ ربوہ کا اجتماعی وقار عمل جلسہ سالانہ پر تشریف لانے والے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمانوں کی سہولت کے پیش نظر منایا گیا۔وقار عمل کا یہ پروگرام تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا جو مکرم قاری محمد عاشق صاحب نے کی۔بعد ازاں (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے عہد دہرایا۔عہد کے بعد صدر محترم نے وقار عمل کی اہمیت کو واضح فرمایا اور خدام کو نصیحت فرمائی کہ وہ محنت ، مشقت اور ہاتھ سے کام کرنے کی عادت اپنے اندر پیدا کریں۔سوا آٹھ بجے وقار عمل شروع کیا گیا جو ساڑھے نو بجے تک جاری رہا۔مختلف محلہ جات کے چار سو پچپیں خدام نے وقار عمل میں حصہ لیا اور نہایت جوش اور مستعدی سے اپنے حصہ کے کام کو ختم