تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 775 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 775

تاریخ احمدیت۔جلد 24 تقاریب شادی: 753 سال 1968ء ۱۹۶۸ء میں اس مبارک خاندان میں حسب ذیل تقاریب شادی عمل میں آئیں:۔ملک فاروق احمد صاحب ہمراہ عزیزہ در شہوار در دانه صاحبہ (۲ مارچ)، صاحبزادہ مرزا اور لیس احمد صاحب ہمراہ عزیزہ عتیقہ فرزانہ صاحبہ (۷ مارچ ) محمود احمد خان صاحب ابن نواب محمد احمد خان صاحب ہمراہ صاحبزادی امتہ الشافی صاحبہ (۳۱ مارچ)، ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا مبشر احمد صاحب ہمراہ صاحبزادی امۃ الرقیب صاحبہ (۱۴ اپریل )، میر داؤد احمد صاحب ہمراہ صاحبزادی امتہ البصیر بیگم صاحبه دختر مکرم میاں عبد الرحیم احمد صاحب و صاحبزادی امتہ الرشید صاحبہ (۴) جولائی ) نمایاں اعزازات ۱۹۶۸ ء کا سال بھی احمدی نوجوانوں کی نمایاں ترقی کا آئینہ دار ثابت ہوا۔جس میں پاکستان اور غیر ممالک کے احمدیوں نے مختلف میدانوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔(۱) امۃ الرفیق صاحبہ بنت قریشی فضل حق صاحب گولبازار بوہ نے بی۔اے عربی کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کی۔(۲) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری سکول سرگودھا کے طالبات کے انگریزی مقابلہ تقریر میں جامعہ نصرت ربوہ کی طالبہ امتہ النصیر قریشی صاحبہ اول اور بشری بٹ صاحبہ دوم رہیں۔جبکہ اردو میں بھی جامعہ نصرت ہی کی طالبہ طیبہ صدیقہ صاحبہ اول رہیں۔(۳) ناصر پرویز پروازی صاحب ابن مولا نا احمد خان صاحب نسیم کو پنجاب یونیورسٹی نے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا۔(۴) کریم اللہ صاحب زیر وی ابن صوفی خدا بخش صاحب زیروی نے امریکہ سے فارماکالوجی (PHARMACOLOGY) ( علم الادویہ ) میں پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔(۵) رشید احمد خان صاحب ابن ڈاکٹر غلام احمد صاحب نے لندن سے ایف۔آر سی ایس کیا۔(۶) ظفر احمد صاحب وینیس ابن ولی محمد صاحب وینیس نے اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کیا۔(۷) چوہدری محمد احمد صاحب ابن چوہدری عبد الحق صاحب ورک نے پشاور یونیورسٹی کے ایم۔اے زوالوجی کے امتحان میں لڑکوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔16