تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 777
تاریخ احمدیت۔جلد 24 755 سال 1968ء کیا۔صدر محترم کا ذاتی نمونہ بھی خدام کے لئے جوش و خروش کا موجب بنتا رہا۔آخر پر صدر محترم نے اجتماعی دعا کروائی اور وقار عمل کے اختتام کا اعلان فرمایا۔مدراس میں احمد یہ انٹر نیشنل تبلیغی سٹال فروری ۱۹۶۸ء میں حکومت مدر اس نے سرکاری سطح پر نہایت وسیع پیمانے پر ایک عالمی نمائش کا اہتمام کیا۔تبلیغی نقطہ نگاہ سے یہ ایک زریں موقع تھا۔جس سے احمد یہ جماعت نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔اور نمائش میں احمدیہ انٹرنیشل تبلیغی سٹال کھول کر تحریک جدید کے بیرونی مشنوں اور مرکز سلسلہ ربوہ کی طرف سے شائع شدہ قیمتی لٹریچر کو اس سلیقے سے سجایا کہ دیکھنے والے عش عش کر اٹھے۔اس موقع پر دینی لٹریچر کی بکثرت اشاعت اور تقسیم بھی ہوئی۔اور ہزاروں افراد اسلام اور احمدیت کے بارے میں قیمتی معلومات کا خزانہ لے کر گئے۔اس طرح یہ سٹال تبلیغ حق کا نہایت موثر اور کامیاب ذریعہ ثابت ہوا۔جو خلافت حقہ کی حقانیت کا بھی ایک نشان تھا۔وجہ یہ کہ ابتدا میں وہاں بے سروسامانی کا عالم تھا۔مگر حضرت خلیفة المسیح الثالث نے قبل از وقت خوشخبری دی کہ ” آسمان سے برکتوں کا نزول ہوگا۔انشاء اللہ “۔چنانچہ ایسا ہی عمل میں آیا۔مدراس کے کثیر الاشاعت انگریزی روزنامہ ”ہندو نے اپنی امئی ۱۹۶۸ء کی اشاعت میں لکھا کہ تحریک احمدیت کی مرکزی تنظیم نے جس کا مرکز قادیان ( مشرقی پنجاب انڈیا) ہے، مدراس کی عالمی نمائش میں احمدیہ انٹرنیشنل“ کے عنوان سے ایک سٹال قائم کیا ہے۔جس میں نقشوں اور چارٹس کے ذریعہ اس عظیم مشنری تنظیم نے مفادِ اسلام کے لئے دنیا میں جو خدمات سرانجام دی ہیں ان کا اظہار کیا گیا ہے اور پوری صراحت سے واضح کیا گیا ہے کہ دور حاضر کی تمام برائیوں کا علاج صرف اورصرف مذہب ہی ہے۔اسی طرح ٹریجی کے ہفت روزہ کالا ملر چی“ نے بھی جو تامل ہفت روزہ ہے احمدیہ انٹرنیشنل تبلیغی سٹال کا فوٹو شائع کر کے اسے دوبارہ وضاحت سے شائع کیا۔نمائش کے آخری دنوں میں سیٹھ محد معین الدین صاحب کی آمد پر چونکہ کار کا انتظام بھی ہو گیا تھا۔اس لئے مدراس کی اہم شخصیت اور معززین سے ملاقاتوں کا پروگرام بنایا گیا۔جن اصحاب سے تبلیغی ملاقاتیں ہوئیں ان کے نام درج ذیل ہیں:۔