تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 755 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 755

تاریخ احمدیت۔جلد 24 733 سال 1968ء کہ یہ گاؤں مرتد ہو رہا ہے وہاں پر جا کر معلوم ہوا کہ وہاں کے تمام مسلمان مرتد ہو گئے ہیں اور گاؤں والوں نے ہم سے کہا کہ آپ لوگ یہاں سے نکل جائیں ورنہ آپ کو جبراً نکال دیا جائے گا۔چنانچہ ہم وہاں سے رات کے گیارہ بجے کے قریب نکلے۔راستہ دریائے گنگا کے کنارے کنارے تھا۔ایک مقام پر جب ہم آئے تو وہاں راستہ نہایت ہی خطر ناک تھا۔رات اندھیری تھی جس کی وجہ سے راستہ کی تلاش میں کافی دقت ہوئی تھی۔مجھے یاد ہے کہ چوہدری وزیر محمد صاحب آگے آگے جا کر کھڑے ہو کر آواز دیتے تھے کہ آجاؤ راستہ ٹھیک ہے تو ہم سب آگے چل دیتے تھے۔ایک مقام پر جب ہم آئے تو وہ راستہ نہایت خطر ناک تھا۔کیونکہ وہاں پر ایک نالہ گنگا میں آکر گرتا تھا جس کی وجہ سے خطرہ تھا کہ کہیں ہم میں سے کوئی دریا میں نہ گر جائے۔اسی اثنا میں دریائے گنگا سے ایک چراغ نمودار ہوا جو کہ بڑھتے بڑھتے اونچے منارے کے برابر ہو گیا۔اور وہ بالکل ہمارے قریب آ گیا جس کی وجہ سے ہم نے وہ خطرناک راستہ آسانی کے ساتھ طے کر لیا۔میں چونکہ نیا نیا مسلمان ہوا تھا اس لئے میں ڈر گیا کہ شاید کوئی بھوت چڑیل نہ ہو میں ڈر کر میاں محمد یا مین صاحب مرحوم کتب فروش کے ساتھ چمٹ گیا۔میری گھبراہٹ کو دیکھ کر آپ نے کہا ”میاں فکر نہ کرو یہ خدائی آگ ہے جو کہ تمہاری راہنمائی کے لئے 66 خدا تعالیٰ نے بھیجی ہے۔یہ پہلا نشان تھا کہ جو اللہ تعالیٰ نے مجھے صداقتِ اسلام کا دکھایا۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بے شمار انعامات کئے جن کا ذکر کرنا بڑا وقت چاہتا ہے مسلمان ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ اس کے فضل و کرم سے میں نے مولوی فاضل کا امتحان پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا۔اور اس کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے تبلیغ اسلام کے لئے میرا وقف منظور فرمایا۔اور اس وقت سے لے کر اب تک میں حتی المقدور اشاعتِ اسلام کے لئے کوشش کر رہا ہوں۔میری زندگی کے بہت سے واقعات ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی طور پر مخالفین کے ساتھ گفتگو میں میری مددفرمائی۔107 تصانیف: (۱) ہندو دھرم میں کثرت ازدواج۔(۲) بھرم نوارن (ہندی)۔(۳) ورتمان بیگ کا اوتار (ہندی)۔(۴) زمانہ کا مصلح (اردو)۔(۵) تبلیغی ٹریکٹ نمبرا ( زمانہ کو صلح کی ضرورت ہے)۔(1) شری کرشن اوتار۔(۷) ست سندیش (ہندی)۔(۸) بھگوان کرشن کا اوتار ( ٹریکٹ نمبر 4 اور نمبر ۸ کا مضمون ایک ہی ہے صرف عنوانوں میں فرق ہے ) (۹) بھگوان کرشن کا اوتار۔(۱۰) ورتمان ینگ کا