تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 756 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 756

تاریخ احمدیت۔جلد 24 734 سال 1968ء اوتار (اردو)۔(۱۱) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عقیدہ ویدوں کے بارہ میں۔مولوی بی محمد عبد اللہ صاحب مالا باری وفات : 9 ستمبر ۱۹۶۸ء آپ حضرت مولوی شیخ محی الدین صاحب ( صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام) کے فرزند اور علاقہ مالا بار میں احمدیت کے نڈر سپاہی تھے ، جن کی للکار کے سامنے کوئی مخالف مقابل پر آنے کی جرأت نہیں کرتا تھا۔حضرت مولوی صاحب ۱۹۲۷ء میں قادیان سے فارغ التحصیل ہو کر مالا بار میں بطور مبلغ متعین ہوئے جبکہ پینگاڈی اور کینا نور دو شہروں میں گنتی کے چند احمدی تھے۔مولانا صاحب کی چالیس سالہ انتھک اور شبانہ روز تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں ملک میں ۲۱ مخلص اور سلسلہ کی فدائی جماعتیں قائم ہو گئیں۔اور آپ کی پرکشش اور مقناطیسی شخصیت نے احمدیت کے ہزاروں فدائی پیدا کر دیئے۔علاقہ کیرالہ کے علاوہ آپ صوبہ مدراس اور سیلون میں بھی نہایت کامیابی سے تبلیغی فرائض سرانجام دیتے رہے۔آپ مالا یار عالم دین مولانا مولوی بی عبداللہ صاحب ایچ اے (۷۳ سال کی عمر میں ) آج اپنے وطن پین گاڑی میں وفات پاگئے۔مرحوم کئی زبانوں کے ماہر، مصنف اور مناظر تھے۔اسلامی فلسفہ کے علاوہ ہندی ، ملیالم اور تامل زبانوں کے مایہ ناز مقرر تھے۔ان زبانوں میں آپ نے بلند پایہ لٹریچر شائع کیا۔جس میں آپ کی ضخیم کتاب "النبوت فی الاسلام خاص طور پر قابل ذکر ہے۔متعدد کتابوں اور پمفلٹوں کے علاوہ ماہنامہ ستیا دوتن“ میں آپ کے قلم سے بہت سے معرکۃ الآرا مضامین نکلے۔علاقہ مالا بار میں چوٹی کے مناظر تسلیم کئے جاتے تھے۔آواز میں ایسا سوز و گداز تھا کہ لوگ آپ کی زبانِ مبارک سے تلاوت قرآن کریم سن کر وجد میں آجاتے تھے۔آپ کی وفات کی خبر آل انڈیاریڈیو نے نشر کی اور مالا بار کے تمام مشہور اخبارات نے بھی نمایاں رنگ میں اسے شائع کیا۔مالا بار کے کثیر الاشاعت اخبار روزنامہ مانتر و بھومی نے اپنی۔استمبر ۱۹۶۸ء کی اشاعت میں آپ کی تصویر کے ساتھ حسب ذیل خبر شائع کی:۔کالیکٹ 9 ستمبر جنوبی ہند کے رئیس التبلیغ اور مشہوسکھ، عیسائی، بدھ، بہائی فلسفوں پر بھی آپ کو عبور حاصل تھا۔مرحوم نے دین اسلام کے علاوہ وید ، بائبل ، سری کرشن ، سری بدھ کے بارے میں بھی متعدد کتب و مضامین تالیف فرمائے۔پچھلے ۴۵ سال سے آپ جنوبی ہند کے مشنری انچارج تھے۔وو