تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 715
تاریخ احمدیت۔جلد 24 693 سال 1968ء اس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ بدستور جاری رکھا اور مرکز کی طرف سے باقاعدہ حکم آجانے کے بعد اپنے دورہ کو تقریباً مکمل کر کے وہ واپس تشریف لے گئے۔واپس جا کر انہوں نے اپنی بیوی کو رو بصحت پایا۔۱۹۶۵ء میں آپ نے انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے آنریری طور پر پاکستان کی مختلف جماعتوں کا دورہ کیا اور نہ صرف انصار اللہ کے تعمیر فنڈ کے لئے روپیہ جمع کیا بلکہ جماعتوں کی تربیت واصلاح کا فریضہ بھی انجام دیا۔۱۹۶۶ء میں آپ کی جدو جہد سے جماعت احمدیہ کراچی میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے سابقہ وعدہ جات میں نمایاں اضافہ ہوا۔۱۹۶۷ء میں آپ دوسری مرتبہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن تشریف لے گئے اور ۲۰ ستمبر ۱۹۶۷ ء تک تقریباً چھ ماہ قیام کر کے فضلِ عمر فاؤنڈیشن کے سابقہ وعدہ جات میں کئی ہزار کا اضافہ کرایا۔عمر کے آخری دور میں آپ نے محلہ دار النصر غربی میں جہاں آپ قیام فرما تھے خدا کا ایک گھر بھی تعمیر کرایا۔تصنیفات (۱) سیرت احمد۔(۲) تجلی قدرت۔اولاد (۱) محمود احمد صاحب (وفات بعمر آٹھ ماہ)۔(۲) محمودہ بیگم صاحبہ۔(۳) مسعودہ بیگم صاحبہ (۴) حمیدہ بیگم صاحبہ - (۵) سعیدہ بیگم صاحبہ (وفات بعمر سولہ سال)۔(۶) محمود احمد صاحب۔(۷) رشیدہ بیگم صاحبہ۔(۸) مسعود احمد صاحب خورشید۔کراچی۔(۹) داؤد احمد صاحب گلزار - لندن - (۱۰) نعمت اللہ صاحب۔(۱۱) میمونہ صاحبہ - (۱۲) رقیه بیگم صاحبہ - 63 مکرم صفی الرحمن خورشید صاحب مربی سلسلہ حضرت مولوی صاحب کے نواسے اور محترمہ حمیدہ بیگم صاحبہ کے بیٹے ہیں۔حضرت مولوی عبد المنان صاحب کا ٹھگڑھی ولادت: ۱۸۸۵ء بیعت : ۱۹۰۳ء وفات: ۱۰نومبر ۱۹۶۸ء آپ کے بڑے بھائی حضرت مولوی عبد السلام صاحب کا ٹھ گڑھی جو حضرت مصلح موعود کے کلاس فیلو تھے ، آپ سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر چکے تھے۔دونوں بھائی حضور علیہ السلام کے سچے عاشق تھے اور احمدیت کے فدائی تھے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کے لئے ہر قربانی کرنے