تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 609 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 609

تاریخ احمدیت۔جلد 24 587 سال 1968ء دوسرے لیڈر جن کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ جنرل ناسوتین صاحب ہیں جو انڈونیشیا کی قانون ساز اسمبلی کے صدر ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ملک کے اندر ان کا بہت اثر ہے۔ان سے ملاقات کے دوران انڈو نیشیا میں کمیونسٹ پارٹی کی کوششوں اور اثر کا بھی ذکر ہوا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایسے قوانین وضع کر دیئے ہیں کہ کمیونزم کو اس ملک میں پہنچنے کا موقع نہیں ملے گا۔میں نے ان سے کہا کہ یہ درست ہے لیکن یہ اصل علاج نہیں۔قوانین سے ظاہر میں تو یہ لوگ دب جائیں گے لیکن دل کے خیالات کو قوانین نہیں بدلا کرتے۔کمیونزم ایک Idealogy ہے اور اس کا توڑ اور اس کا مقابلہ تو ایک بہتر Idealogy ہی کر سکتی ہے اور وہ اسلام ہے۔اگر صحیح اسلام اور صحیح اسلامی تعلیم لوگوں کے سامنے پیش کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ کمیونزم سے بیزار نہ ہو جائیں۔اس لئے اگر آپ مناسب سمجھیں تو ہماری جماعت اس بارہ میں پورے تعاون کے لئے تیار ہے اور ہم ایسا لٹریچر مہیا کر سکتے ہیں جو اس زہر کا تریاق ہے۔اور بھی بعض لیڈروں سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن جن دو کا میں نے ذکر کیا ہے وہ اس غرض سے کہ دو کیا جماعتی لحاظ سے یہ دونوں جماعت کی دلچسپی کا موجب ہوں گی۔ملاقاتوں کے علاوہ پریس اور ٹیلیویژن کے ذریعہ جماعت کے خیالات اور تعلیم پہنچانے کا بھی موقع ملا۔بانڈ ونگ میں جو جاوا کا ایک مشہور شہر ہے پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں جماعت احمدیہ کے معتقدات، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی، جماعت کی اسلامی خدمات اور دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے اسلامی مشنز کے متعلق تفاصیل بیان کی گئیں۔پریس کے نمائندوں نے متعد دسوالات بھی کئے جن میں ایک سوال یہ تھا کہ آپ ۱۹۶۳ء میں انڈونیشیا آئے تھے اُس وقت سے لے کر اب تک کے عرصہ میں آپ کو انڈونیشیا میں مذہبی رواداری میں کچھ فرق لگا ہے یا نہیں ؟ میں نے جواب میں کہا کہ یقینا لگا ہے اور اس کا ایک ثبوت تو آپ لوگ ہیں جو پریس کے نمائندے ہیں اور اس کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں کیونکہ ۱۹۶۳ء میں کوئی پریس کانفرنس منعقد نہیں کی جاسکی تھی۔بعض اخبارات نے اس پر یس کا نفرنس کو شائع کیا اور اس طرح محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کا پیغام بہت سے لوگوں تک پہنچا۔یہ پہلا موقع تھا کہ انڈونیشیا کے ٹیلیویژن پر جماعت کی کسی تقریب کو ٹیلی وائز کیا گیا۔جماعت ہائے احمدیہ انڈونیشیا کا جلسہ سالانہ ۲۱ ۲۲ ۲۳ اکتوبر کو جاکر تہ میں منعقد ہوا۔۲۳ تاریخ کی شام کو