تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 487 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 487

تاریخ احمدیت۔جلد 24 465 سال 1968ء معیار پر پہنچایا جائے کہ جہاں صرف اور صرف خدا تعالیٰ پر ہی بھروسہ ہو اور دل اس یقین سے پُر ہو کہ اللہ تعالیٰ ہمارا کارساز ہے اور وہ ہمارے سب کام کر سکتا ہے۔آخر میں حضور انور نے فرمایا کہ ہم سب کو دعا کرنی چاہئیے کہ اللہ تعالیٰ جماعت کے ہر فرد میں یہ خوبیاں پیدا کرے۔اس جلسہ سالانہ پر جن بزرگان سلسلہ نے تقاریر کیں ان کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے: معرفت الہی اور اس کے حصول کے طریق مکرم مرزا عبدالحق صاحب سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مکرم پر و فیسر قاضی محمد اسلم صاحب حضرت مسیح علیہ السلام کا رفع الی اللہ مکرم قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری احمدیت پر اعتراضات کے جوابات مکرم مولا نا عبدالمالک خان صاحب صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ذكر حبيب احمدیت نے دنیا کو کیا دیا برکات خلافت یا جوج ماجوج اور ان کا انجام مکرم حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحہ مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب مکرم مولانا ابوالعطاء صاحب بیرونی ممالک میں اسلام کی اشاعت مکرم صاحبزادہ مرزا ا مبارک احمد صاحب اقتصادی مشکلات کا حل اسلام میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب ایثار و قربانی کی ایک درخشندہ مثال اس جلسہ سالانہ پر دو بہت تاریخی واقعات بھی رونما ہوئے ان میں سے پہلے واقعہ میں احباب جماعت نے ایثار و قربانی اور اطاعت و خدمت کی ایک ایسی مثال قائم کی جو مدتوں یادر ہے گی۔ہوا یوں کہ ار اور ا ا جنوری ۱۹۶۸ء کی درمیانی شب کو اچانک لنگر خانہ نمبر یعنی مرکزی لنگر خانہ دار الصدر کے نانبائیوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے 11 جنوری کی صبح کو ہزاروں ہزار مہمانوں کے واسطے روٹیاں مہیا کرنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی تھی۔اس پر محترم سید میر داؤ د احمد صاحب افسر جلسہ سالانہ اور ان کے بارہ تیرہ سو مقامی کارکنان کا پریشان ہونا لازمی تھا۔انہیں فکر یہ تھا کہ کہیں مہمانوں کو بر وقت کھانا نہ ملنے کی وجہ سے جلسہ وقت پر شروع نہ ہو سکے اُس رات لنگر خانہ نمبرا