تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 486 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 486

تاریخ احمدیت۔جلد 24 464 سال 1968ء نے تذکرہ فرمایا۔نیز اس ادارہ کے تحت ہونے والے کاموں کی تفصیل بیان فرمائی۔اسی طرح حضور انور نے صدرانجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے تحت ہونے والے کاموں کا جائزہ پیش کیا۔صدرانجمن احمدیہ کے متعلق آپ نے بتایا کہ یکم مئی سے ۳۱ دسمبر تک صدرانجمن کی طرف سے جو کتب اور پمفلٹ شائع ہوئے ان کی مجموعی تعداد ۲٬۸۷،۰۰۰ ہے۔متفرق امداد جو مختلف ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے گزشتہ سال دی گئی ہے اس کی رقم اسی ہزار روپے بنتی ہے۔تعلیمی امداد اس کے علاوہ ہے جو ۲۸,۲۴۵ روپے ہے۔تحریک جدید کے تحت نئے مشنوں اور جماعتوں کے قیام ،سکولوں کے اجراء، تراجم قرآن کریم، کتابوں کی اشاعت اور مساجد کی تعمیر اور دیگر دینی سرگرمیوں کا تفصیل سے تذکرہ فرمایا نیز اپنے دورہ کے دوران ہونے والے افضال الہی کا بھی ذکر فر مایا۔۔اختتامی خطاب مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء کو حضور انور نے احباب کو اختتامی خطاب سے نوازا۔حضور کا یہ خطاب تقریب دو گھنٹے تک جاری رہا۔حضور نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ گزشتہ سال میں نے چند خطبات میں ان مقاصد پر روشنی ڈالی تھی جن کا تعلق خانہ کعبہ کی از سرنو تعمیر سے تھا اور کسی قدر تفصیل کے ساتھ یہ بتایا تھا کہ یہ تمام مقاصد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں بنی نوع انسان کو حاصل ہوئے تھے۔خیال تھا کہ آج کے دن اس تمہید کے بعد میں ایک عملی منصوبہ جماعت کے سامنے رکھوں گا لیکن ایک دن قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے میری توجہ اس طرف پھیری کہ ان مقاصد کے حصول کے لئے قوم میں بہت سی باتوں کا پایا جانا ضروری ہے۔میں نے غور کیا تو اس سلسلہ میں نو باتیں میرے ذہن میں آئیں جن پر عمل کرنے اور ان کو اپنی زندگیوں میں پختہ کرنے کے بعد جماعت اس منصو بہ پر جو میں ان کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں زیادہ بہتر طریق پر عمل کر سکے گی۔نو بنیادی باتیں یہ ہیں۔ا۔اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی۔۲۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت۔۳۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کی جائے۔۴۔اس عقل کا پیدا ہونا اور اسے منور اور روشن کرنا جو برائیوں سے روکتی ہے۔۵۔تدبیر کو اس کے کمال تک پہنچانا۔۶۔مسابقت کی روح پیدا کرنا یعنی ہر شخص کوشش کرے کہ وہ دوسروں سے بڑھ چڑھ کر قربانیاں دینے والا بن جائے۔۔۔یہ جذ بہ جنون کی حد تک پہنچا ہوا ہو کہ ہم نے ساری دنیا میں پھیل جانا ہے۔۸۔رضا کارانہ طور پر خدمت کا جذبہ پیدا کیا جائے۔۹۔تو کل کواس