تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 443
تاریخ احمدیت۔جلد 24 443 سال 1967ء ہدایت آپ کو مانع نہیں۔چنانچہ تفصیل سے اسلام، اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے متعدد سوالات کئے جن کے تسلی بخش جوابات دئے گئے۔بڑے خوشگوار ماحول میں گفتگور ہی اور انہوں نے دلچپسی سے سنی اس کے بعد اسی مشن کے ایک دوسرے انگریز ٹیچر اور ان کی چینی بیوی سے ان کی رہائش گاہ پر گفتگو ہوئی۔بعض پادریوں نے تو برملا کہا کہ مذہب پر بحث کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔آنکھیں بند کر کے اور بغیر کچھ سوچے سمجھے عمل ہونا چاہئے۔ایک مقامی انگریزی اخبار ”سبا ٹائمنز کے مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر لو پنگ سے ان کی آفس میں ملاقات کی۔اور دیر تک اسلام پر روشنی ڈالی۔اسی محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر سے بھی ملاقات کی۔پہلے دفتر میں اور بعدہ ان کی قیام گاہ پر۔ان صاحب نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے۔انہیں اسلام کے متعلق تفصیل سے معلومات بہم پہنچائیں۔مطالعہ کے لئے لٹریچر دیا۔ایسی ایک ملاقات ڈویزنل انجینئر گنگا ؤ ( پی۔ڈبلیو۔ڈی) سے ہوئی، وہ بھی اسلام قبول کر چکے ہیں۔انہیں بھی تفصیلاً اسلام اور اس کی تعلیمات سے آگاہ کیا گیا اور لٹریچر دیا گیا۔بیفرٹ لنکنفن ، ساما گا سا پنگ سٹیٹ ہیم ، کنگاؤ، بنکور اور تمالانگ، کابایو(تیسیوک) مقامات کا سفر بذریعہ ریل، موٹر، پیدل کیا گیا۔جماعتوں میں قیام کر کے احباب کی تعلیمی، تربیتی اور تنظیمی امور پر راہنمائی کی گئی اور غیر از جماعت دوستوں سے ملاقات کر کے پیغام حق پہنچایا گیا۔ہالینڈ 88 166 ہالینڈ مشن میں عید الفطر (۱۲ جنوری ) اور عیدالاضحیہ (۲۱ مارچ) کی مبارک تقاریب پوری شان و شوکت سے منائی گئیں۔عید الفطر میں شامل ہونے والوں کی تعداد قریباً ڈیڑھ ہزار تھی۔حافظ قدرت اللہ صاحب انچارج مشن نے اس دفعہ بھی پورے قرآن مجید کا درس دینے کی سعادت حاصل کی۔عیدالاضحیہ کی تقریب میں جرمنی، پاکستان، ایران، ترکی، مصر، سوڈان ، اردن، سعودی عرب، تنزانیہ، نائیجیریا، سورینام اور ہالینڈ کے لوگ شامل تھے۔سفارت خانہ پاکستان ، نایجیریا اور تنزانیہ کے کئی سرکردہ احباب بھی تشریف لائے۔کل حاضری ایک ہزار کے لگ بھگ تھی۔عید کی خبر اسی روز ریڈیو پر نشر ہوئی اور اخبارات نے تصاویر کے ساتھ رپورٹ شائع کی۔ہیگ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس موقعہ پر ٹریفک کا خاص بندوبست کیا۔جس سے مہمانوں کی آمد ورفت میں بہت سہولت پیدا ہوئی بلکہ اس محکمہ کے ایک آفیسر اعلیٰ خود مشن میں تشریف لائے اور مزید امداد کے لئے اپنی خدمات پیش ہیں۔89