تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 444
تاریخ احمدیت۔جلد 24 444 سال 1967ء تعلیمی وتربیتی مقاصد کے پیش نظر ہفتہ وار اجلاس با قاعدگی سے جاری رہے۔یہ پروگرام مولوی عبد الحکیم صاحب اکمل کی نگرانی میں انجام پاتا رہا۔اس سال بھی ملک کی مختلف تنظیموں اور سوسائٹیوں نے لیکچروں کے لئے حافظ قدرت اللہ صاحب کو مدعو کیا۔چنانچہ حافظ صاحب اور بعض مواقع پر جناب اکمل صاحب کو ملک کے دور دور کے حصوں تک پہنچنے کا موقعہ ملا اور بہت سی تنظیموں اور انجمنوں میں اسلام پر پر از معلومات لیکچر ہوئے اور سوالات کے تسلی بخش جوابات دئے گئے۔بہت سی تنظیموں نے اپنے ممبروں کو مشن ہاؤس بھجوایا اور لٹریچر اور معلومات حاصل کیں۔چنانچہ اس سال ۲۱ و فود پہنچے جو مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طرف سے تھے۔جن میں اساتذہ ٹریننگ کالج ، طلباء ڈ لفٹ یونیورسٹی، پبلک یونیورسٹی ہیگ کے وفودخاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس سال حافظ قدرت اللہ صاحب نے ملک کی متعدد انجمنوں کے جلسوں میں شرکت کر کے اسلام اور احمدیت میں دلچسپی لینے والے حلقوں میں مزید وسعت پیدا کی۔چندانجمنوں کے نام یہ ہیں (1) LEVENSVRAGEN تنظیم۔یہ ایک مذہبی عیسائی تنظیم ہے جو مذ ہبی، اخلاقی اور سائنسی موضوعات پر تقاریر کا انتظام کرتی ہے۔(۲) ورلڈ کانگریس آف فیتھس ایمسٹرڈیم (۳) ڈیبیٹنگ کلب تبلیغی سفر:۔امسال ہالینڈ اور بیلجئیم میں تبلیغی اغراض سے تیرہ بارسفر اختیار کیا۔چنانچہ محترم امام صاحب کو ہالینڈ کے مشرقی اور جنوبی حصہ میں متعدد مقامات جانے کا موقع ملا جہاں آپ نے تین ترک مزدوروں کے کیمپوں کو بھی دیکھا اور لوگوں کو جماعت اور مشن ہاؤس سے متعارف کرایا۔بیلجئیم میں آپ کو BRUSSELS کا دورہ کرنے کا موقع ملا جہاں آپ نے مسلم طلبہ کے قائم کردہ ایک اسلامی مرکز کو دیکھا اور ان سے مل کر تعلقات پیدا کئے۔نیز بعض ممبران اور دوستوں سے ملاقات کی۔ترکی میں زلزلہ کے حادثہ پر ایک خاص اجلاس منعقد کر کے مصیبت زدہ لوگوں کے لئے دعا کی گئی نیز نقدی سے بھی مدد کی گئی۔اس کی رپورٹ پریس میں بھی آئی۔ایک خط جناب سفیر صاحب ترکی کی خدمت میں بھجوایا گیا۔جس میں زلزلہ سے متاثر احباب کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا گیا اس خط کے جواب میں جناب سفیر صاحب موصوف کی طرف سے شکریہ کا خط موصول ہوا۔90