تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 433 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 433

تاریخ احمدیت۔جلد 24 433 سال 1967ء تقریبات ہوئیں۔تقریباً سبھی میں ساقی صاحب مدعو تھے۔آپ کو مہینہ میں دوبار ٹیلیویژن کے ایک دینی پروگرام میں حصہ لینے کا موقع ملتارہا۔مرکزی اخراجات سے شہر منرویا کے وسط میں ایک بلڈ نگ خریدی گئی۔اور اس میں مشن ہاؤس قائم کر دیا گیا۔ایک روز ایک محلہ میں گیمبیا کے رہنے والے بعض احباب سے تبلیغی گفتگو ہورہی تھی کہ یہودہ وٹنسس (JEHOVAH'S WITNESSES) فرقہ کے دو پادری اصحاب بھی آگئے۔80- جن کے ساتھ آپ کی کفارہ کے مسئلے پر بحث ہوئی۔جس میں حاضرین نے بہت دلچسپی لی۔آپ مبلغ احمدیت کی حیثیت سے گرانقدر خدمات بجالانے کے ساتھ ساتھ مسلم کانگریس پرائمری سکول کے مینیجر کے کامیاب فرائض بھی سرانجام دیتے رہے۔اور مسلمان طلبہ کے حقوق کی نگہداشت کے لئے کئی بار محکمہ تعلیم کے افسران سے ملاقات کی۔۲۶ جولائی کو لائبیریا کا یوم آزادی تھا۔اس موقعے پر صدر مملکت لائبیریا کی طرف سے ایک استقبالیہ کا انتظام تھا۔اس تقریب کے لئے احمدی مبلغین بھی موجود تھے۔اور ان کے لئے ایک علیحدہ میز جس پر مسلم لیڈر لکھا ہوا تھا ، ریز رو کیا گیا۔پریذیڈنٹ ٹب مین ہال میں داخل ہوئے تو احمدی مبلغین کو اپنے سوشل سیکرٹری کے ذریعے کہلا بھیجا کہ احمدیہ مشنری مقیم لائبیریا اور چیف مشنری دونوں ان کے ساتھ آ کر سٹیج پر بیٹھیں۔چنانچہ مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب اور مبارک احمد صاحب ساقی دونوں پریذیڈنٹ کے ساتھ بیٹھے۔اسی روز ۶ بجے شام مغربی افریقہ کے مبلغین کی تیسری سالانہ کانفرنس کا منرویا میں ہی افتتاح ہوا۔کانفرنس ۲۸ جولائی تک جاری رہی۔اور اس میں نائیجیریا، غانا، آئیوری کوسٹ، لائیبر یا سیرالیون اور گیمبیا کے انچارج مبلغین نے شرکت فرمائی۔اس کانفرنس کا ذکر متعدد بارلائبیریا کے اخبارات میں آچکا تھا۔اور اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا گیا تھا کہ لائبیریا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ چھ ممالک کے (احمدی) مبلغین یہاں اپنی کا نفرنس منعقد کر رہے ہیں۔جس میں اسلام کی ترقی اور اس کی وسیع تبلیغ کے بارے میں تجاویز پیش کی جائیں گی۔اس تقریب میں بڑے بڑے مسلمان لیڈروں کے علاوہ شامی ، لبنانی اور پاکستانی احباب اور کثیر تعداد میں لائبریرین احباب نے بھی شرکت کی۔جن میں پریذیڈنٹ مسلم کمیونٹی آف لائبیریا، پریذیڈنٹ مسلم کانگریس ، مسلم گورنر ، اور منرویا کی دونوں مساجد کے چیف امام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔