تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 432
تاریخ احمدیت۔جلد 24 432 سال 1967ء پہنچانے کے علاوہ سرکلر لیٹر کے ذریعہ بھی دعوت نامے بھجوائے گئے تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حاضری توقع سے زیادہ تھی۔پروگرام میں متعدد مختلف موضوعات پر تقریریں رکھی گئی تھیں۔کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔آٹھ تقاریر مختلف موضوعات پر ہوئیں۔کانفرنس کے اختتام پر چندہ تحریک جدید کی تحریک کی گئی جس میں احباب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔علاوہ ازیں جماعت احمد یہ گی آنا کے پریذیڈنٹ کی طرف سے مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کی تحریک بھی کی گئی جس میں دوستوں نے حسب توفیق حصہ لیا اور وعدے لکھوائے۔ملک کے گورنر جنرل دورہ پر جب نیوایمسٹر ڈم آئے تو ان سے ملاقات کا انتظام بصورت وفد کیا گیا۔ان کو ایک تبلیغی خط کے علاوہ چند کتب کا سیٹ مشن کی طرف سے بطور تحفہ پیش کیا گیا جس کو انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے مشن کا شکریہ ادا کیا۔سیٹ میں یہ کتب تھیں (۱) اسلامی اصول کی فلاسفی (انگریزی) (۲) دیباچہ تفسیر القرآن (انگریزی) (۳) ہمارے بیرونی مشن۔گورنر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلام کے دنیا پر احسانات کا خاص طور پر ذکر کیا۔گی آنا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی میں اسلام اور مسلمانوں کا بہت بڑا دخل ہے۔نیز انہوں نے کہا کہ احمد یہ جماعت جو اسلام کو صحیح رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے، سے مل کر خوشی ہوئی۔آخر میں انہوں نے مشن کی ہر ممکن مددکا وعدہ کیا۔بیعتیں : جون ۱۹۶۶ء سے لے کر اس وقت تک اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے ساٹھ افراد بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔لائبیریا 79 اس سال منرویا ( دارالحکومت لائبیریا سے باہر قریباً ڈیڑھ میل کے فاصلے پر بچانن (BUCHANAN) میں ایک نئی جماعت قائم ہوئی۔مارچ کے شروع میں موریطانیہ کے صدر مختار ولد دادا چھ روز کے سرکاری دورے پر لائبیریا آئے۔مسلمانانِ لائبیریا نے بڑے پیمانے پر چائے کی دعوت دی۔مولوی مبارک احمد صاحب ساقی مبلغ لائبیریا نے قرآن مجید انگریزی کا نسخہ پیش کیا۔جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔اس موقعے پر لائبیریا کے پریذیڈنٹ ولیم شب مین (WILLIAM TUBMAN)، نائب صدر ، وزراء، نمائندگان اسمبلی اور مختلف ملکوں کے سفراء کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلمان بھی موجود تھے۔صدر موریطانیہ کے اعزاز میں اور بھی متعدد