تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 423 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 423

تاریخ احمدیت۔جلد 24 423 سال 1967ء میں۔اشانٹی نے اپنا پورا زور لگایا کہ اس سال ان کو اول آنے کا فخر حاصل ہو اور الحاج الحسن عطا صاحب پریذیڈنٹ انشانٹی نے اپنی جماعت کی طرف سے چیک بھی پیش کئے۔مگر دوسری جماعت گذشتہ سال کی طرح سبقت لے جانے کا تہیہ کر کے آئی تھی۔وہ کس طرح پیچھے رہ سکتی تھی۔چنانچہ آخر میدان اسی کے ہاتھ میں رہا۔اور اس نے ۱۴۴۶ سیڈی یعنی ۷۸۳۳ روپے سے زائد پیش کر کے اوّل پوزیشن حاصل کی۔اور انشانٹی نے ۱۳۷۷ سیڈی ۷۴۵۸ روپے سے زائد رقم پیش کر کے دوئم پوزیشن لی۔کل رقم جو مالی قربانی کے طور پر جماعتوں کی طرف سے پیش کی گئی وہ ۹۳۸۳ سیڈی یعنی ۴۴۳۲۵ روپے ہے۔“ اس کانفرنس میں ملک کی متعدد اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔جن میں خاص طور پر قابل ذکر مسٹر بی۔اے یعقوبو (MR۔B۔A۔YAKUBU) اور لیفٹینٹ کرنل آر۔جے۔جی۔ڈنڈو (LT۔COL۔R۔J۔G۔DONTOH) تھے۔اول الذکر غانا کی انقلابی حکومت میں واحد مسلمان ممبر تھے اور ان کے پاس وزارت صنعت اور اراضیات کے محکمہ جات تھے۔اور موخر الذکر سنٹرل ریجنل ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کے چیئر مین تھے۔ان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹراے کے لیوی (MR۔A۔K۔LAVIE) بھی شامل جلسہ ہوئے۔مسٹر بی۔اے یعقو بو نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ میں غانا میں مسلمانوں کی حالت سے خوب آگاہ ہوں۔اور مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اسلام کی خدمت کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔میں نے اسی وجہ سے آپ کی دعوت کو قبول کیا۔اور مناسب سمجھا کہ یہاں آکر آپ سے خطاب کروں۔حکومت کے نمائندہ اور ممبر کی حیثیت سے نہیں بلکہ آپ کے بھائی کی حیثیت سے۔آپ نے تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ جو مشکلات اس وقت ہمیں در پیش ہیں۔یہ محض اسی صورت میں حل ہو سکتی ہیں کہ ہم ایک جگہ اکٹھے ہو کر اس بارہ میں کوئی مناسب راہ تلاش کریں۔اور سب سے بڑا اور اہم کام جو ہمیں فوری طور پر کرنا ہے وہ ہے لوگوں کو خدا تعالیٰ کی ہستی کا یقین دلانا۔اور پھر اس کی عبادت کی طرف انہیں ترغیب دلانا۔اس لئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اسلام کی اشاعت کے لئے آپ ہر ممکن طریق کو عمل میں لانے کی کوشش کریں۔مسٹراے۔کے لیوی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نے غانا میں جماعت احمدیہ کی ترقی اور اس کی