تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 412 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 412

تاریخ احمدیت۔جلد 24 412 سال 1967ء لٹریچر مہیا کیا گیا۔پھر مولوی صاحب نے مورخہ ۵ فروری ۱۹۶۷ء کو ان سے جیل جا کر ملاقات کی اور انہیں ڈیڑھ گھنٹہ تک اسلام کے بنیادی مسائل، عبادت کی غرض و غایت ،حقوق العباد اور نظام جماعت سے متعارف کروایا۔ان میں سے چار نے با قاعدہ بیعت کرلی اور ان میں سے دو نے آمدنی نہ ہونے کے باوجود با قاعدہ چندہ بھی بھجوانا شروع کر دیا۔ہمبرگ:۔ہمبرگ جہاں انچارج مشنری کے فرائض چوہدری عبداللطیف صاحب انجام دے رہے تھے۔عیدالفطر کی تقریب پر جرمن مسلمانوں کے علاوہ پاکستان، ترکی، نائیجیریا، مراکش، الجیریا، سوڈان اور کئی اور اسلامی ممالک کے مسلمانوں نے نماز عید میں شرکت کی۔ٹیلیویژن کے نمائندوں نے ساری تقریب کو فلمایا اور شام کو اپنے خاص پروگرام میں ٹیلیویژن پر دکھایا۔عیدالاضحیہ کے مبارک موقع پر جرمن احمدی احباب کے علاوہ پاکستان، افغانستان، ترکی ،عرب ممالک، ملائشیا، انڈونیشیا اور مغربی افریقہ کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں نماز میں شرکت کی۔۲۱ مارچ کی شام کو ریڈیو سے چوہدری عبد اللطیف صاحب کا انٹرویو نشر کیا گیا۔جس میں آپ نے مختصر مگر جامع رنگ میں حج اور عیدالاضحیہ کی غرض وغایت، اسلامی تعلیمات کا خلاصہ،اسلامی مساوات کا تصور، جرمنی میں تبلیغ کا خاکہ اور جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی کا عالمگیر اثر اور امور وغیرہ پر روشنی ڈالی اس طرح جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی کا نظارہ پورے ہمبرگ نے دیکھا۔سنگاپور 60 61 مکرم مولوی محمد عثمان صاحب چینی مبلغ انچارج سنگا پور نے ملائیشیا کے مسلمانوں کی ایک کلچرل سوسائٹی کی دعوت پر ان کے ایک اجلاس میں چینی زبان میں اسلام پر تقریر کی جسے لوکل اخباروں نے بعد میں شائع کر کے ایک وسیع حلقہ تک اسلام کے پیغام کو پہنچایا۔چینیوں کے رواج کے مطابق مکرم مولوی صاحب موصوف نے ایک کپڑے پر قرآن کریم کی بعض آیات لکھوا کر انہیں تحفہ پیش کیں۔اجلاس کے بعد سوسائٹی کے سرکردہ ارکان نے مولوی صاحب سے درخواست کی کہ وہ با قاعدگی کے ساتھ ان کے اخبار The light of Islam کے لئے اسلامی تعلیمات پر مضمون لکھا کریں۔سنگاپور میں چینی مسلمان بھی ہیں اس لئے ان مسلمانوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے لئے ماہوار جلسے شروع کئے گئے ہیں۔ہر جلسہ کسی ایک مسلمان کے گھر پر کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ سنگا پور کی نیشنل لائبریری میں اسلامی لٹریچر رکھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔