تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 15 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 15

تاریخ احمدیت۔جلد 24 15 سال 1967ء ذرائع سے لنگروں سے باہر نہ جا سکے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اس شعبہ نے نمایاں کام کیا۔جس کے نتیجہ میں کھانے کا ضیاع بھی نہ ہوا۔محترم ملک سیف الرحمن صاحب:۔ہر سہ لنگروں اور قیام گاہوں کے کام کا جائزہ لے کر اور جہاں کوئی کمی ہواُسے میرے علم میں لا کر حسب ہدایت اُس کی اصلاح کروانامحترم ملک صاحب کے ذمہ تھا۔شعبہ جات معلومات و فوری امداد، بازار، مکانات ، سپلائی اور مہمان نوازی براہِ راست افسر جلسه کی زیر نگرانی تھے۔الحمد اللہ کہ تمام نائین اپنے مفوضہ فرائض محنت اور تندہی سے انجام دیتے رہے۔فجزاهم الله احسن الجزاء نظامت سپلائی اس سال ناظم سپلائی کے طور پر مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب ایم۔اے نے کام کیا۔اور جلسہ سالانہ سے کئی ماہ پیشتر خاکسار کے ساتھ اجناس کی فراہمی اور جلسہ سالانہ کے سلسلہ میں پیش آنے والی دوسری ضروریات کی فراہمی کے سلسلہ میں نہایت محنت اور جانفشانی سے کام کیا۔نظامت سٹور اجناس اس نظامت کے انچارج مکرم پروفیسر حبیب اللہ خاں صاحب تھے اور ان کے ذمہ لنگر کو دونوں وقت حسب ضرورت جنس دینا اور اُس کا حساب رکھنا تھا۔جلسہ سالانہ سے قبل ہی تمام لنگروں میں اجناس و غیرہ تخمیناً پہنچادی گئی تھیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے کسی جنس کی کمی نہ ہوئی۔بلکہ جلسہ سالانہ کے بعد بچی ہوئی اجناس کو فروخت کر دیا گیا۔امسال پہلی بار نظارت علیا کی طرف سے لنگروں میں حسابات رکھنے کے لئے تین کا رکن دیئے گئے تھے۔جنہوں نے بہت اچھے طریق پر حسابات کو رکھا۔نظامت مکانات بعض احباب اپنی مجبوریوں کے پیش نظر اجتماعی قیام گاہوں کی بجائے علیحدہ رہائش کے بندو بست کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس مقصد کے لئے محلہ جات ربوہ سے پچاس کمرے حاصل کئے گئے۔دفاتر اور ادارہ جات کے کمرہ جات اس کے علاوہ تھے۔اس کے علاوہ خیمہ جات کا بھی