تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 16
تاریخ احمدیت۔جلد 24 بندو بست کیا گیا۔16 سال 1967ء گذشتہ سال اجتماعی قیام گاہیں کشادہ کر دی گئی تھیں۔بدیں وجہ مہمانوں کو پہلے کی نسبت سہولت رہی۔اس نظامت کے ناظم ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب تھے۔نظامت معلومات و فوری امداد ایام جلسہ سالانہ میں مہمانان کرام کی مختلف قسم کی فوری امداد اور اُن کو ہر قسم کی معلومات مہیا کرنے ، گمشدہ اشیاء کی بازیابی اور اُن کو ان کے اصل مالکوں تک پہنچانے نیز اپنے والدین سے جدا ہو جانے والے چھوٹے بچوں کو اُن کے والدین کے حوالے کرنے کے لئے گزشتہ دو سال سے یہ نظامت قائم ہے۔امسال بھی اس نظامت نے مکرم محمد احمد صاحب انور کی نگرانی میں یہ تمام امور سرانجام دیئے۔ایام جلسہ سالانہ میں یہ دفتر چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے۔نظامت تصدیق پر چی خوراک اس نظامت کے ذمہ حلقہ جات ربوہ میں کھانا حاصل کرنے کے لئے مقررہ تصدیقی کا رڈ تقسیم کرنا۔جلسہ سالانہ کے ایام میں دونوں وقت تصدیق پرچی کا کام ہوتا ہے۔امسال اس نظامت کے انچارج مکرم مولوی محمد صدیق صاحب صدر عمومی ربوہ تھے۔شعبہ ہذا کے تحت ۲۷۰۰ تصدیقی کارڈ جاری کئے گئے۔نظامت اجرائے پر چی خوراک اس نظامت کے تحت لنگر خانوں سے جاری ہونے والے کھانے کی پرچی جاری کرنا تھا۔یہ پر چی نظامت تصدیق پرچی کی طرف سے جاری شدہ تصدیقی کارڈوں پر جاری کی جاتی رہی۔پر چی کے اجراء کے لئے چھ دفتر قائم تھے۔حلقہ جات ربوہ کے لئے لنگر خانوں میں ہی اجرائے پر چی کے دفتر قائم تھے اور اجتماعی قیام گاہوں کے لئے متعلقہ ناظمین کو اجرائے پر چی کا اختیار دیا گیا تھا۔اس شعبہ کے ناظم صاحبزادہ مرزا انس صاحب تھے۔لیکن وہ مجبوری کی وجہ سے حاضر نہ ہو سکے۔اور کام اُن کے نائب عطاءالمجیب صاحب راشد نے سرانجام دیا۔نظامت محنت امسال جلسہ سالانہ کے موقعہ پر پہلی بار یہ شعبہ قائم کیا گیا تھا۔جس کا مقصد یہ تھا کہ جلسہ پر کام