تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 14
تاریخ احمدیت۔جلد 24 14 سال 1967ء اور آخر میں خاکسار کی درخواست پر انتظامات کی کامیابی کے لئے اجتماعی دعا کرائی۔جس میں جملہ افسران، معاونین اور حاضرین شریک ہوئے۔انتظامات جلسہ سالانہ صیغہ ہذا کے ذمہ حسب معمول جلسہ سالانہ کے موقعہ پر تشریف لانے والے مہمانوں کے استقبال، قیام و طعام اور جملہ دیگر ضروریات کی فراہمی کے فرائض تھے۔افسران جلسہ سالانہ کے ماتحت تقسیم کار مرکزی دفاتر جلسه سالانہ احاطہ جلسہ سالانہ نزد وقف جدید میں تھے۔جلسہ کا کام مختلف شعبوں میں منقسم ہوتا ہے۔ان شعبہ جات کے ناظمین اور منتظمین نے میری ہدایت اور نگرانی میں جملہ کام سرانجام دیئے۔خاکسار کے نائبین کے طور پر مندرجہ ذیل احباب نے کام کیا:۔ا۔حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب بھٹی ۲۔محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب - محترم چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ - محترم پروفیسر محمد ابراہیم صاحب ناصر ۵ محترم صوفی بشارت الرحمن صاحب ۶ - محترم ملک سیف الرحمن صاحب نائبین افسر جلسہ سالانہ کے ماتحت تقسیم کار حسب ذیل طریق پر تھی:۔محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب:۔ہر سہ لنگروں کی عمومی نگرانی معہ فراہمی ایندھن۔محترم چوہدری ظہور احمد باجوہ :- عمومی نگرانی شعبہ جات، پرالی تعمیرات، گوشت، نیز آپ نے بطور افسر خدمت خلق بھی خدمات سرانجام دیں۔محترم پروفیسر ابراہیم صاحب ناصر : دفتر افسر جلسہ سالانہ و عمومی نگرانی شعبہ جات روشنی حاضری و نگرانی معاونین ، استقبال والوداع۔محترم صوفی بشارت الرحمن صاحب:۔امسال چونکہ قحط سالی کا دور دورہ تھا۔اس لئے اس بات کا خاص اہتمام کیا گیا تھا کہ کھانا ضائع نہ ہو اور صرف پر چی مقررہ پر ہی حاصل کیا جاسکے۔اور دوسرے