تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 13
تاریخ احمدیت۔جلد 24 13 سال 1967ء ب۔پاکستان کو اسلامی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں اور نظریہ پاکستان کو انہوں نے دیانت داری سے قبول کیا ہوا ہے۔ج۔اس مملکت خدا داد کو تقسیم در تقسیم اور مملکت در مملکت سے بچانے کو اپنے مقاصد میں شامل سمجھتے ہیں۔د۔جن کا ایمان یہ ہے کہ اس امت کی اجتماعیت کی اساس حضور ختم المرسلین بآبائنا هو و امهاتنا کی ذات اقدس اور حضور کی ختم نبوت پر ہے۔ان سوالوں کا جواب جو (۱) (۲) (۳) کے زیر المنبر نے پوچھے ہیں۔ان سوالوں کے جواب میں آجائے گا جو ہم بہ ترتیب ( خودالمنبر ) سے ہی پوچھتے ہیں۔(۱) کیا پوری دنیا میں آج جو مسلمان قوم ہے خود المنبر اس کو مسلمان سمجھتا ہے؟ المنبر کی فائلیں دیکھ کر جواب دیں۔(۲) کیا المنبر کے نزدیک کوئی ایسا آج مسلمان ہے جو مسلمانوں کا طاقتور خلیفہ یا امیر بن سکتا ہے؟ (۳) یہ سوال نمبر ۲ میں شامل ہے۔انتظامات جلسہ سالانہ پر ایک طائرانہ نظر جلسہ سالانہ ربوہ کے وسیع انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے افسر جلسہ سالانہ سید داؤ د احمد صاحب رقمطراز ہیں۔جلسہ سالانہ کے انتظامات کا سلسلہ گندم کی خرید سے شروع ہو جاتا ہے۔چنانچہ اس سال بھی گندم خرید کر سٹور کر لی گئی تھی۔چونکہ جلسہ کے لنگروں میں تعمیر شدہ سٹور ایسی حالت میں نہیں ہیں کہ برسات وغیرہ سے گندم کو محفوظ کر سکیں۔اس لئے گذشتہ سال کی طرح دار الضیافت سے ایک کمرہ مستعار لے کر گندم اس میں رکھی گئی تھی۔گندم کی خرید میں میاں غلام احمد صاحب انصاف کمپنی لائک پور نے بہت تعاون کیا۔انتظامات جلسہ سالانہ کا معائنہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے ۲۳ جنوری کو جلسہ سالانہ کے جملہ انتظامی شعبوں، لنگر خانوں اور اجتماعی قیام گاہوں کا معائنہ فرمایا۔اور افسروں وکارکنوں کو ضروری ہدایات سے نوازا