تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 205 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 205

تاریخ احمدیت۔جلد 24 205 سال 1967ء 159 مختلف اضلاع کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے سپاسنامہ حضرت سیدہ ام متین صاحبہ نے پیش کیا۔لجنہ اماء اللہ ربوہ کی طرف سے صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ نے اور صاحبزادی امتہ الشکور صاحبہ نے ناصرات الاحمدیہ کی طرف سے سپاسنامہ پیش کیا۔ان سپاسناموں کے جواب میں حضور انور نے فرمایا کہ سب سے پہلے تو میں تینوں ایڈریسوں پر جو یہاں دیئے گئے ہیں۔لجنہ اماء اللہ مرکزیہ ، لجنہ اماءاللہ ربوہ اور ناصرات احمدیہ کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔شکریہ سے میرا دل تو لبریز ہے۔مگر جس شکریہ سے میرادل لبریز ہے۔وہ اپنے رب کے لئے ہے۔جس کی حمد میرے روئیں روئیں سے پھوٹ کر نکل رہی ہے۔نصرت جہاں مسجد کے افتتاح کے ساتھ کہ جس کے لئے میں کوپن ہیگن گیا۔یہ مقصد بھی میرے پیش نظر تھا کہ جس غرض کے لئے مساجد تعمیر کی جاتی ہیں اس غرض سے بھی ان ممالک کے بسنے والوں کو روشناس کرایا جائے۔مسجد نصرت جہاں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے رب نے آسمان کے فرشتوں سے کہا کہ زمین پر اتر و اور اس مسجد کی مقبولیت دلوں میں بٹھاؤ۔پہلے دن سے ہی ہزاروں کی تعداد میں غیر مسلم اسے دیکھنے آتے رہے اور پھر ہفتوں یہ سلسلہ جاری رہا۔صرف یہی نہیں بلکہ اس کثرت سے عیسائی لوگ اس مسجد کو دیکھنے کے لئے آتے تھے کہ جن دوستوں کے ذمہ یہ کام لگایا گیا تھا کہ وہ آنے والوں کا استقبال کریں۔انہیں مسجد دکھا ئیں۔ان کا شکر یہ ادا کریں اور جاتے وقت ان کے ہاتھ میں وہ دو ورقہ دے دیں جو اس غرض کے لئے پہلے سے ڈینش زبان میں شائع کرایا گیا تھا۔وہ ناکافی ہو جاتے تو عیسائی بچے ہمارے مہمانوں کا استقبال کرتے اور انہیں مسجد میں لاتے ، انہیں مسجد دکھاتے اور جب وہ واپس جاتے تو وہ عیسائی بچے عیسائیوں کے ہاتھ میں اسلام کا پیغام یعنی وہ دو ورقہ۔پہنچا دیتے۔پھر حضور انور نے پریس کے رویہ اور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ قریباً سب اخبارات نے جو ڈنمارک سے چھپتے ہیں اور بعد کی رپورٹ کے مطابق سویڈن اور ناروے میں بھی چھپتے ہیں۔انہوں نے اس مسجد کا تذکرہ اپنے اخبارات میں کیا اور اس پر مضامین لکھے۔ریڈیو کے ذریعہ اس مسجد کا ذکر دنیا کے کونہ کونہ میں پہنچ گیا۔اس کے علاوہ ٹیلی ویژن پر مسجد کا افتتاح کروڑوں باشندوں نے دیکھا۔اور نہ صرف یورپ کے کروڑوں باشندوں نے دیکھا بلکہ سعودی عرب میں بھی افتتاح کی ریل بذریعہ ٹیلی ویژن دو دفعہ دکھائی گئی ( بعد کی اطلاع کے مطابق مصر میں بھی دکھائی گئی )