تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 178 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 178

تاریخ احمدیت۔جلد 24 178 سال 1967ء حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے اسلام کو اس کی نہایت ہی پیاری اور دلکش شکل میں دنیا میں ظاہر کیا جائے اور قرآنی انوار اور معارف سے انسانوں کو آگاہ کیا جائے اور اسلامی تعلیم کی برتری کو ثابت کیا جائے۔ڈنمارک کی مسجد کے افتتاح کے لئے ہمارے امام حافظ مرزا ناصر احمد صاحب گزشتہ ماہ کے شروع میں یورپ گئے۔آپ نے یورپ کے باقی مشنوں کا بھی دورہ کیا۔جس کا ذکر وہاں کے مختلف اخبارات میں تفصیل سے آیا ہے۔یورپ کے بعض بڑے بڑے آدمی آپ کو ملنے کے لئے آئے۔اور آپ کے اعزاز میں دی گئی دعوتوں میں شریک ہوئے۔اور آپ سے اسلام کے متعلق سوالات کرتے رہے۔وہ آپ کی شخصیت سے بے حد متاثر ہوئے جس کا ذکر خاص طور پر وہاں کے اخبارات میں آیا۔آپ کے لئے پریس کانفرنسیں بھی منعقد کی گئیں۔آپ کے انٹرویوٹیلیویژن پر بھی نشر کئے گئے۔جو کروڑوں انسانوں نے سنے اور دیکھے۔آپ نے واضح الفاظ میں اہلِ یورپ کو متنبہ کیا کہ اگر وہ اسلام قبول کر کے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اختیار نہیں کریں گے۔تو ان پر تباہ کر دینے والے عذاب آئیں گے۔آپ نے پادریوں کو قبولیت دعا کا چیلنج بھی دیا۔اس طور سے آپ نے تمام یورپ کو اسلام کی طرف متوجہ کر دیا ہے۔وہاں کے بعض لوگوں نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول بھی کیا۔ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید کرتے ہیں کہ ان کوششوں کے نتیجہ میں یورپ اسلام کی طرف آئے گا اور دنیا میں اسلام کا غلبہ ہو گا۔147 66 مراجعت کے بعد پہلا خطبہ جمعہ اور سفر یورپ کے ایمان افروز حالات سید نا حضرت خلیفہ لمسیح الثالث نے اس تاریخ ساز اور بابرکت سفر سے مراجعت کے بعد یہ فیصلہ فرمایا کہ اپنی زبان مبارک سے سفر یورپ کے تفصیلی حالات اور برکات خطبات جمعہ اور دوسری تقاریب کے ذریعے سے پوری جماعت تک پہنچا دیں۔چنانچہ اس کا آغاز حضور نے ۲۵ /اگست ۱۹۶۷ء کے خطبہ سے کیا۔جو مراجعت ربوہ کے بعد حضور کا پہلا خطبہ جمعہ تھا۔یہ ایک مفصل خطبہ تھا، جس کے بعد حضور نے جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کروا ئیں۔حضور نے اس مبارک سفر کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔