تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 156 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 156

تاریخ احمدیت۔جلد 24 156 سال 1967ء تشریف لائے احباب قطار میں کھڑے ہو کر مصافحہ و معانقہ کا شرف حاصل کرنے لگے۔ٹیپ ریکارڈ پر حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی مشہور نظم جاتے ہو مری جان خدا حافظ و ناصر خوش الحانی سے بار بار سنائی جا رہی تھی۔بعض لوگ تو مصافحہ کے وقت بلک بلک کر روتے جاتے تھے گویا اُن کا شفیق باپ اُن سے جُدا ہورہا ہے۔کوئی آنکھ ایسی نہ تھی جو پر نم نہ تھی خود حضور بھی اِس نظارہ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور اجتماعی دُعا کے وقت حضور کے ضبط نے بھی خیر باد کہہ دیا۔اس کے بعد حضور انور کے قافلہ کے ہمراہ ایئر پورٹ روانہ ہوئے اور وہاں سے پی۔آئی۔اے کی پرواز کے ذریعہ پاکستان واپسی کے لئے روانہ ہوئے۔اس طرح حضور انور کا یہ نہایت تاریخی، انتہائی بابرکت اور کامیاب دورہ اختتام پذیر ہوا۔کراچی میں تشریف آوری حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ۲۰ /اگست کو لندن سے روانہ ہو کر ۲۱ /اگست کو قریباً پونے بارہ بجے کراچی پہنچے۔حضور کے استقبال کے لئے مرکز احمدیت ربوہ سے صدرانجمن احمد یہ تحریک جدید ، وقف جدید اور ذیلی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ پشاور ، لاہور، کوئٹہ، حیدر آباد اور دیگر جماعتوں کے امرائے کرام اور مربیانِ سلسلہ عالیہ احمد یہ بھی کراچی پہنچ گئے تھے۔جہاز پر حضور کا استقبال خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعدد افراد اور مقامی جماعت کے نمائندگان نے کیا۔جس کے بعد حضور اپنے قافلہ کے جلو میں بہت ہی ہشاش بشاش اس کمرے میں تشریف لائے۔جہاں باہر سے آئے ہوئے مہمان اور جماعت کے عہدیدار منتظر تھے۔تمام احباب جو اپنے مقدس آقا کو دیکھ کر بہت ہی خوش تھے۔ہدیہ تبرک پیش کیا۔حضور نے حاضرین کو شرف مصافحہ و معانقہ بخشا۔ازاں بعد حضور باہر تشریف لائے جہاں احباب جماعت بھاری تعداد میں دورویہ قطار میں کھڑے تھے۔ان سب احباب کو بھی حضور نے شرف مصافحہ بخشا۔حضور کی کراچی میں آمد کی اطلاع تمام مقامی اخبارات میں شائع ہوئی۔کراچی میں پریس کانفرنس ۲۲ راگست کو شام پانچ بجے ہوٹل انٹر کانٹی نینٹل میں ایک پریس کانفرنس میں شرکت فرمائی اور