تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 157 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 157

تاریخ احمدیت۔جلد 24 157 سال 1967ء بڑی تفصیل سے سفر یورپ کی غرض وغایت ، اسلام کی اشاعت اور مغربی اقوام پر اتمام حجت کا ذکر فرمایا اور صحافیوں کے متعددسوالات کے جوابات دیئے۔مقامی پریس اور نیوز ایجنسیوں نے اسے ریلیز کیا اور ملک کے دوسرے حصوں میں بھی اس کی اشاعت ہوئی۔کچھ اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں درج ذیل ہیں۔136- ا۔روزنامہ ”جنگ“ کراچی نے اپنی ۲۳ را گست ۱۹۶۷ء کی اشاعت میں لکھا:۔" کراچی ۲۲ /اگست (اسٹاف رپورٹر) احمدیہ فرقہ کے سر براہ مرزا ناصر احمد نے تجویز پیش کی ہے کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں کو سات سال کی مدت کے لئے یہ طے کر لینا چاہئیے کہ وہ آپس کے اختلافات بھلا کر دنیا میں اسلام کی تبلیغ کے لئے سر توڑ کوشش کریں گے اور اس عبوری دور میں ایک دوسرے پر کسی قسم کی نکتہ چینی نہیں کریں گے۔انہوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انشاء اللہ اس تجویز کے مفید نتائج برآمد ہوں گے۔“ ۲ - روزنامه مشرق کراچی ۲۴ را گست ۱۹۶۷ء میں یہ خبر شائع ہوئی:۔" کراچی ۲۲ / اگست (اسٹاف رپورٹر) جماعت احمدیہ کے سر براہ مرزا ناصر احمد آج شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اپنے حالیہ دورہ یورپ کے تاثرات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا یورپ میں اسلام کے متعلق جو غلط فہمیاں پائی جاتی تھیں وہ کافی حد تک دور ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ عیسائی مشنریوں نے اسلام اور مسلمانوں کے متعلق الزام تراشی کی مہم شروع کر رکھی ہے جس کی روک تھام کے لئے کوشش کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں اور احمد یوں میں کوئی بنیادی اختلاف نہیں ہے دوسرے فرقوں سے احمدیوں کے صرف فروعی اختلافات ہیں“۔۔راولپنڈی کے اخبار ” تعمیر ۲۳ اگست ۱۹۶۷ء نے دنیا کے مسلمانوں سے متحد ہونے کی اپیل“ کے عنوان سے لکھا:۔" کراچی ۲۲ /اگست (پ۔پ۱) احمدیہ فرقہ کے سر براہ مرزا ناصر احمد نے دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بنی نوع انسان کی بہبود کے لئے متحد ہوکر کام کریں آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں۔اب وقت ہے کہ متحد ہو کر اس چیلنج کا مقابلہ کیا جائے احمد یہ فرقہ کے سربراہ نے تجویز کیا کہ پاکستان کے مختلف فرقوں کا ایک مشترکہ اجلاس بلایا جانا چاہیئے تاکہ مسلمانوں کی ترقی کے لئے کوئی ,,