تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 154
تاریخ احمدیت۔جلد 24 154 سال 1967ء سکول کا معائنہ فرمایا۔آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس موقعہ پر حضور نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔آئندہ روشن مستقبل صرف احمدی بچوں کا ہوگا اور خدا تعالیٰ تمہارے ذریعہ سے ساری دنیا کو ہدایت دے گا۔اور دنیا کی سب سے زیادہ دولت بھی تمہیں دے گا۔یہ الہی وعدہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے احمدی بچوں سے کر رکھا ہے۔جب یہ بچے بڑے ہوں گے اور ان کی عمر ۲۵ سال کے قریب ہوگی تو اُس وقت یہ دنیا بدل چکی ہوگی اور (انشاء اللہ ) یہاں صرف احمدیت کی دنیا نظر آئے گی۔اور پھر وہی لوگ عزت پائیں گے جو بچے احمدی ہوں گے۔“ پھر حضور نے بچوں سے پوچھا:۔بتاؤ کلاس میں کس کی عزت ہوتی ہے۔جو ہوشیار ہو یا کمزور؟“ وو ایک ننھے بچے نے عرض کی جو ہوشیار ہو اس پر حضور نے فرمایا کہ: جس وقت تم اس زندگی میں داخل ہو گے جو احمد یوں کو ملنے والی ہے تو اس وقت اسی کی زیادہ عزت ہوگی جو زیادہ اچھا احمدی ہوگا۔تم سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ تمہیں بڑا روشن مستقبل ملنے والا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَلَلآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولى (الضحى :٥) کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو بزرگیاں اور فتح اور نصرت آپ کو دوسرے دور میں ملنے والی ہیں وہ پہلی سے بہتر ہیں۔پس ہم یہ کیسے برداشت کر سکتے ہیں کہ شیطان تمہارا روشن مستقبل تم سے چھین لے۔ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے اس لئے دعا اور اچھی تربیت سے بچوں کے روشن مستقبل کی حفاظت کرنی چاہئے۔والدین بچوں کو ایسی عادتیں سکھلائیں جو خدا کی نگاہ میں اچھی ہوں۔“ اسی تسلسل میں حضور نے فرمایا:۔134 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ایک زمانہ آنے والا ہے۔جب ساری دنیا اسلام اور احمدیت میں داخل ہو جائے گی۔یہ اتنی بڑی کامیابی ہے کہ