تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 129 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 129

تاریخ احمدیت۔جلد 24 129 سال 1967ء اسلام کے ، ہمارے خلاف بھی لکھا ہے۔یعنی خدا کی زمین میں کھاد بھی پڑ گئی ہے، آسمانی پانی سے بھی حصہ ملا ہے۔امید ہے اور دعا کہ فصل اچھی ہوگی۔الحمد للہ۔ریڈیو، ٹیلیویژن نے افتتاح کی خبریں نشر کی ہیں۔اور بہت سے اخباروں نے بڑی بڑی تصاویر کے ساتھ نوٹ دیئے ہیں۔حق میں بھی اور خلاف بھی ، زائرین کل سے آئے چلے جارہے ہیں اور آتے رہیں گے۔امید ہے اللہ تعالیٰ کا بے حد احسان ہے۔وَلَهُ الْحَمدُ بے حد دعائیں کرتی رہیں اور کرواتی رہیں۔ز یورک صبح تین بجے کے قریب زبان پر مندرجہ ذیل الفاظ جاری ہوئے مُبَارِک وَّ مُبَارَكٌ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّبَارَكِ يُجْعَلُ فِيْهِ “ والحمد لله آپ کی دعاؤں کا طالب۔یہاں سب خیریت ہے سب کی طرف سلام۔احمدی خواتین کے نام روح پرور پیغام 107- حضرت سیدہ ام متین صاحبہ نے عین افتتاح کے روز حضور کی خدمت اقدس میں مبارک باد کا تار دیا تھا۔جس کے جواب میں حضور نے حسب ذیل پیغام ارسال فرمایا:۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت بھرا تار نصرت جہاں مسجد کے افتتاح کی مبارک تقریب کے موقعہ پر ملا اور کنوینشن کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا گیا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کو دنیا کے اس حصہ میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا مرکز بنائے اور ڈنمارک اور سکنڈے نیویا کے لوگ جوق در جوق حلقہ بگوش اسلام ہوں اور اس کا ثواب ان بہنوں کے حساب میں لکھا جائے جنہوں نے قربانی کر کے اس مسجد کی تعمیر کی۔یہاں لوگوں کا سارا دن غروب آفتاب تک تانتا بندھا رہتا ہے۔بچے بوڑھے جو ان سب ہی حیرت سے اللہ تعالیٰ کے اس گھر کو دیکھنے آتے ہیں۔بعض ان میں سے خصوصاً بچے نماز میں شامل ہو جاتے ہیں آپ دعا جاری رکھیں۔اللہ تعالیٰ اس سفر کو ہرلحاظ سے بابرکت بنائے۔“ اس پیغام کے بعد حضور نے مزید لکھا:۔