تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 115
تاریخ احمدیت۔جلد 24 115 سال 1967ء ۲۔حضور کی مورخہ ۷ جولائی کو ہونے والی پریس کانفرنس (جس کا تفصیلی ذکر پچھلے صفحات پر گزر چکا ہے) کے کئی اثرات و نتائج کا اس بات سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمبرگ میں ملی افغان بنگ کے مینیجر کو کئی احباب نے مشن کے ٹیلی فون کا علم نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلی فون کیا کہ وہ انہیں اسلام واحمدیت کے بارہ میں مزید معلومات مہیا کرے۔اُسے چونکہ پورا علم نہ تھا لہذا اس نے احمد یہ مشن کو ٹیلی فون کیا۔مکرم عبد اللطیف صاحب نے اُسے مشن سے متعلقہ معلومات بہم پہنچائیں۔اس پر اُس نے حضور سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جسے حضور نے منظور فرمایا۔چنانچہ 4 بجے شام مینیجر صاحب مع سابق مینیجر صاحب حاضر ہوئے۔حضور سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر گفتگو ہوتی رہی جس کا اُس کی طبیعت پر نہایت خوشگوار اثر ہوا۔ہمبرگ میں حضور کے چار روزہ قیام کے دوران اخبارات نے حضور کی تشریف آوری کا ذکر نمایاں رنگ میں اور تفصیل کے ساتھ شائع کیا۔یہ ذکر اس کثرت سے ہوا اور اتنی کثرت سے تصاویر شائع ہوئیں کہ شہر کے اکثر لوگ حضور کو خوب پہچاننے لگ گئے۔ایک مرتبہ حضور ایک سٹور میں خریداری کے لئے تشریف لے گئے تو دوکاندار نے حضور کو پہچان لیا۔اور اخبار لا کر سامنے رکھ دیا۔جس میں حضور کی تصویر چھپی تھی۔اس کا ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اخبارات کے ذریعہ بھی لاکھوں افراد تک اسلام کا پیغام پہنچا جو حضور کے اس سفر کا اصل مقصد تھا۔اخبار HAMBURGER MORGEN POST اپنی اشاعت ۷ اجولائی میں حضور کی تصویر دیتے ہوئے رقمطراز ہے:۔احمد یہ مسلمہ سلسلہ کے پیشوا خلیفہ حضرت مرزا ناصر احمد جور بوہ مغربی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں گزشتہ روز سیاہ برقعہ پوش عورتوں کی معیت میں فو ہلز بیوگل ہوائی اڈہ پر اترے۔ہمبرگ کی مسجد کے انچارج امام عبد اللطیف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔مسلم پیشوا یورپ میں اپنے مشنوں کے معاینہ کی غرض سے تشریف لائے ہیں۔آج مسٹر برک ہولٹ ٹاؤن ہال میں خلیفہ حضرت مرزا ناصر احمد کو خوش آمدید کہیں گے۔ایک پریس کانفرنس میں خلیفہ یورپ میں تبلیغ اسلام پر لیکچر دیں گے۔“ اس مضمون کی رپورٹ دو اور اخبارات HAMBURGER ABENDBLATTاور BILD HAMBURG نے بھی حضور کی تصاویر دیتے ہوئے اپنے ۱۷ جولائی کے شماروں میں شائع کیں۔