تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 116 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 116

تاریخ احمدیت۔جلد 24 116 سال 1967ء ”DIE WELT “ جو جرمنی کے دو مشہور اخباروں میں سے ایک ہے، اپنی اشاعت ۱۸ جولائی میں حضور کی بڑے سائز کی تصویر دے کر لکھتا ہے کہ احمدیہ مسلمہ جماعت کے لیڈر خلیفہ حضرت مرزا ناصر احمد جور بوہ (پاکستان ) سے آئے ہوئے ہیں MR۔BIRCKHOLTZ سٹیٹ ایڈوائزر نے ٹاؤن ہال ہمبرگ میں آپ کا استقبال کیا (یادر ہے ۱۹۵۵ء میں جب سیدنا حضرت امصلح الموعود ہمبرگ تشریف لے گئے تھے تو حضور کے اعزاز میں صوبائی حکومت کی طرف سے اسی ہال میں استقبالیہ دیا گیا تھا۔ناقل ) بعد دو پہر آپ نے اٹلانٹک ہوٹل میں پریس کانفرس کی جس میں جماعت احمدیہ کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔۔۔۔۔جمعہ کے روز آپ کوپن ہیگن کی مسجد کا افتتاح کریں گے۔جماعت احمد یہ جس نے تمام دنیا میں مساجد بنائی ہیں اب وسطی یورپ میں بھی مساجد بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔“ ( یہی اخبار اس سے قبل اپنی اشاعت ۶،۱۵ ۱ اور ے اجولائی کو بھی حضور کی آمد کی خبر شائع کر چکا تھا) ایک اور اخبار BILD ZEITUNG نے اپنی اشاعت ۱۸ جولائی میں حضور کی ایک بڑی تصویر چھاپ کر تین کالموں میں گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کی رپورٹ شائع کی۔اس کا نفرنس کی سُرخی سارے صفحے پر حاوی جلی حروف سے لکھی گئی ہے۔اخبار لکھتا ہے:۔ایسا آدمی جو کسی عورت سے مصافحہ نہیں کرتا“ ایسا کرنا عورت کی بے عزتی نہیں۔خلیفہ حضرت مرزا ناصر احمد جو پاکستان کے رہنے والے ہیں کسی عورت سے مصافحہ نہیں کرتے۔احمد یہ مسلمہ جماعت کے باریش لیڈر نے کل اٹلانٹک ہوٹل میں صرف مردوں سے مصافحہ کیا اور عورتوں کو صرف سر کے اشارے سے سلام کیا کل خلیفہ نے یہ واضح کیا کہ ایسا کرنا عورت کی عزت کی بنا پر ہے۔اسلام اس بات سے منع کرتا ہے کہ کسی غیر عورت سے مصافحہ کیا جائے۔احمد یہ مسلمہ جماعت کے لیڈر نے جرمنی میں اسلام کی ترقی پر بھی گفتگو کی۔اس جماعت کے جس کا لیڈ رخلیفہ کہلاتا ہے ساری دنیا میں کئی لاکھ نمبر ہیں ہمبرگ فضل عمر مسجد کی جماعت کے ممبر جن کی تعداد میں ہے نے آپ کے اعزاز میں کھانے کی دعوت دی۔اس موقعہ پر جماعت نے آپ کو ایک قیمتی گھڑی بھی پیش کی۔اسلام سور کے گوشت کے کھانے سے بھی منع کرتا ہے۔آپ کے کھانے میں سور کا گوشت نہیں