تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 95
تاریخ احمدیت۔جلد 24 95 سال 1967ء فرماتے ہیں کہ مرکز سے جب یہ خبر موصول ہوئی کہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث مسجد ڈنمارک کے افتتاح کے لئے بنفس نفیس تشریف لائیں گے اور اس موقع پر یورپ کی جماعتوں کا بھی دورہ فرمائیں گے تو جماعت میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔چنانچہ خاص سرکلر لیٹرز کے ذریعہ نزدیک و دور کے تمام افرادِ جماعت کو اس مبارک خبر سے آگاہ کر دیا گیا اور مسجد میں خاص اجلاس بلا کر ضروری تیاری شروع کر دی گئی۔مشن ہاؤس کی عمارت کے اندر اور باہر وقار عمل کئے گئے اور ضروری صفائی وغیرہ کروائی گئی نیز باغ کی تزئین کے لئے پھولوں کے مزید پودے لگائے گئے۔مسجد کے سامنے سڑک کے کنارے پر موٹریں پارک کرنے کے لئے حکام متعلقہ سے خاص اجازت حاصل کی گئی۔چنانچہ اس محکمہ کی طرف سے مسجد کے سامنے روغن کے ساتھ ایک جگہ مخصوص کر دی گئی۔مسجد کے باغ میں خیمہ جات لگانے کے لئے پولیس کے حکام سے ملاقات کر کے اجازت حاصل کی گئی اور دو خوشنما رنگین خیمہ جات نصب کئے گئے۔پریس کی تیاری کے لئے مشن کی طرف سے حضور انور اور جماعت کے حالات پر مشتمل ایک مختصر سا پمفلٹ ترتیب دیا گیا۔اور اسے پہلے صفحہ پر حضور کی تصویر کے ساتھ چھپوایا گیا۔علاوہ ازیں ایک خوبصورت دعوت نامہ جو دو ورقہ تھا ڈچ اور انگریزی زبان میں تیار کیا گیا۔حضور کی آمد کی خبر پریس میں ارسال کرتے ہوئے تیار شدہ پمفلٹ ساتھ بھجوایا گیا تا کہ انہیں حضور کے مقام اور آپ کے دورہ کی اہمیت کا صحیح طور پر علم ہو سکے۔اس خط کا پریس میں پہنچنا تھا کہ اخبارات میں حضور کے ہالینڈ تشریف لانے کے پروگرام کی خبریں شائع ہو گئیں۔ہالینڈ میں دنیا کے جدیدترین ایئر پورٹ پر حضور کا استقبال مورخہ ۴ جولائی ۶۷ ء بروز جمعتہ المبارک وہ مبارک گھڑی آن پہنچی جس کا جماعت کو کئی دنوں سے انتظار تھا۔جملہ حاضر ممبران چھ عدد کاریں لے کر جلوس کی صورت میں ایمسٹر ڈیم ائیر پورٹ پر جا پہنچے۔مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب امام مسجد ہالینڈ نے ہوائی مستنعقر والوں سے مل کر پہلے ہی حضور کے خاص استقبال کا انتظام کروا رکھا تھا۔چنانچہ کمپنی کی طرف سے جماعت کو ہوائی جہاز کے قریب تک پہنچنے کی بھی اجازت مل گئی۔ہوائی کمپنی کے نمائندے متعلقہ احباب جماعت کو ساتھ لے کر ایک بڑے آراستہ و پیراستہ کمرہ انتظار میں پہنچ گئے۔چونکہ استقبال کے لئے لوگ زیادہ ہو گئے تھے اور ان