تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 723 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 723

تاریخ احمدیت۔جلد 23 723 سال 1966ء ا۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا لے اواں اجلاس ۱۰ تا ۱۲ فروری ۱۹۶۶ء کو جے پور شہر میں منعقد ہوا۔مولوی بشیر احمد صاحب مبلغ دہلی نے ڈاکٹر محمد لطیف صاحب (جے پور ) کے مشورے سے تبلیغی نقطہ نگاہ سے ایک موثر پروگرام اور لائحہ عمل تجویز کیا۔اور اس کے مطابق اجلاس کانگریس میں شامل اہم شخصیات تک دینی لٹریچر پہنچایا۔نیز خدام نے عوام میں بھی جماعت لڑ پر تقسیم کیا۔محکم تعلیم جے پور کے زیر انتظام نمائش میں انگریزی و ہندی لیکچروں کا انتظام تھا۔پروگرام کے اختتام پر مولوی بشیر احمد صاحب نے مختلف احباب کو جماعت احمدیہ سے متعارف کروایا اور انہیں انگریزی و ہندی لٹریچر دیا اور خاصی دیر تک اس تبلیغی ملاقات کا سلسلہ جاری رہا۔مولوی بشیر احمد صاحب تینوں روز کانگریس کے اجلاس میں موجود رہے اور پنڈال کے اندر جا کر بھارتی وزیر دفاع اور دوسرے نامور نمائندگان کو آنحضرت ﷺ کی سیرت لائف آف محمد LIFE OF MUHAMMAD انگریزی و ہندی پیش کی۔اسی طرح ڈاکٹرمحمد لطیف صاحب نے مقامی معز زا حباب تک انگریزی لٹریچر پہنچایا۔۷ فروری ۱۹۶۶ء کوٹانڈہ ( قادیان سے قریباً ۲۲ میل دور جانب مشرق ضلع ہوشیار پور میں واقع ایک قصبہ کالج میں مولوی محمد کریم الدین صاحب شاہد، چوہدری مبارک علی صاحب اور صاحبزادہ مرزا و تیم احمد صاحب ناظر دعوۃ و تبلیغ نے اسلام پر اثر انگیز تقاریر کیں اور غیر مسلموں کی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا۔صاحبزادہ صاحب نے تقریر کے بعد کالج لائبریری کے لئے انگریزی ترجمہ قرآن مع دیگر کتب کے تحفہ دیا۔46- ۱۹۶۶ء کے آخر میں عیسائیوں کے ایک ادارہ ”ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز ¿HENRY MARTIN INSTITUTE OF ISLAMIC STUDIES ہندوستان بھر میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں۔بمبئی میں انہوں نے اپنے ماہانہ اجلاسوں میں مسلمان علماء کو بلانا شروع کیا۔علماء اُن کی تقریریں سنتے اور عیسائی مقرر ان کو اپنی باتیں سناتے تھے۔اس سلسلے میں دو جلسوں میں مولوی سمیع اللہ صاحب انچارج احمد یہ مسلم مشن بمبئی کو دو تقاریر کا موقع ملا۔جس میں آپ نے نئے عہد نامے کے جدید یونانی نسخے اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے چھپے ہوئے ریوائزڈ ورشن REVISED VERSION سے نئے عہد نامے میں تحریف کا بدیہی ثبوت پیش کر کے ہلچل مچادی اور ڈاکٹر ”لیوک LUKE صاحب کے سوالوں کے جواب حضرت مصلح موعود کی تفسیر کبیر کی روشنی میں