تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 691
تاریخ احمدیت۔جلد 23 691 سال 1966ء فلائٹ لیفٹیننٹ محمد احمد خاں آف لاہور وفات: ۱۶/اگست ۱۹۶۶ء آپ انشاء اللہ خاں صاحب آف لاہور کے صاحبزادے تھے۔ایک فضائی حادثے میں آپ کی شہادت ہوئی۔۱۹۶۱ء میں آپ کو فضائی فوج میں کمیشن ملا تھا۔اپنی غیر معمولی لیاقت اور حسن کارکردگی کی وجہ سے اپنے افسروں اور ماتحتوں میں بہت مقبول اور ہر دلعزیز تھے۔مورخہ ۱۹ راگست کو ان کا جنازہ ربوہ لایا گیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے نماز فجر کے بعد آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔بعد ازاں قطعہ شہداء میں آپ کی تدفین ہوئی۔مکرم حیدر الدین ٹیپو (مالک ٹربو پلاسٹک کمپنی ) ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔مسٹر بلال نٹل صاحب (Bilal Nuttal) وفات: ۲۲ ستمبر ۱۹۶۶ء بعمر ۷۲سال جماعت احمد یہ انگلستان کے قدیم اور مخلص خادمِ دین نومسلم تھے۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کے ذریعے حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔آپ کو حضرت مصلح موعود سے عاشقانہ محبت تھی۔حضور بھی ان سے بہت پیار کرتے تھے۔چنانچہ ۱۹۵۵ء کا واقعہ ہے کہ جماعت لندن نے حضرت مصلح موعود کے اعزاز میں ایک ہوٹل میں دعوتِ طعام دی۔اس موقعہ پر مرحوم بلال بھی مدعو تھے۔حضور کے اردگرد معزز شخصیات کا حلقہ تھا اور بلال دور بیٹھے تھے۔مگر جو نہی حضور کی نظر ان پر پڑی اشارے سے اپنے قریب بلالیا۔ان کے ہاتھ پر اپنا دست مبارک رکھا اور انہیں برکت بخشی اور آخر تک انہیں اپنے ساتھ بٹھائے رکھا۔اس واقعہ نے مرحوم کے دل و دماغ پر نہایت گہرا اور دائمی اثر چھوڑا۔مسٹر بلال نے حضرت مصلح موعود کی وفات پر لکھا:۔”میرے لیے آپ کی ذاتِ والا صفات کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔یہ خوشگوار یادیں رہ رہ کر میرے قلب و ذہن پر ابھر رہی ہیں اور مجھے بے چین کیے دے رہی ہیں۔مجھے آپ سے بالمشافہ گفتگو کرنے کا شرف حاصل ہے۔آپ کی نہایت ہی میٹھی گفتگو کے محبت بھرے الفاظ آج بھی میرے کانوں میں گونج رہے ہیں۔میں خوش قسمت ہوں کہ آپ نے مجھے معانقہ کا شرف بھی عطا فرمایا۔آپ کے الفاظ کا مجھ پر جادو کا سا اثر ہوتا تھا۔آپ قرآنی آیات کی جولطیف تفسیر بیان فرماتے