تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 673
تاریخ احمدیت۔جلد 23 673 سال 1966ء ساتھ نہایت محبت و احترام کے ساتھ پیش آتے تھے۔نہایت پارسا، مخلص اور فدائی احمدی تھے۔ہر ایک کے ساتھ بہت محبت و احترام کے ساتھ پیش آتے تھے۔اولاد محمد داؤ د میاں صاحب محمد بیٹی میاں صاحب محمد احمد میاں صاحب، محمد سلیمان میاں صاحب مرحوم، محمد سعید میاں صاحب محمد اور لیس میاں صاحب، محمد یونس میاں صاحب، محمد شعیب میاں صاحب، محمودہ بیگم صاحبہ، مسعودہ بیگم صاحبہ امینہ بیگم صاحبہ مرحومه، تنویر بیگم صاحبہ - حضرت ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب کڑیانوالہ ضلع گجرات 75 ولادت : اندازاً۱۸۷۰ء بیعت : ۱۹۰۱ ء وفات ۱۳ دسمبر ۱۹۶۶ء 76 ڈاکٹر محمد شفیع صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ پنڈی بھٹیاں کے خسر اور احمدیت کے شیدائی تھے۔بیعت کے وقت آپ کی عمر ۳۰ ۳۳ سال تھی۔سادہ طبیعت کے مالک تھے۔حافظ قرآن تھے۔درود شریف کے عاشق ،عوام کے غمخوار، بیواؤں اور یتیموں کے سر پرست اور کمزوروں اور محتاجوں کا سہارا تھے۔صاحب کشوف تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی معروف نظم اک نہ اک دن پیش ہوگا تو خدا کے سامنے حضرت محمد اسماعیل صاحب کے بھائی حضرت شیخ محمد بخش صاحب رئیس کڑیا نوالہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھ کر عطا فرمائی تھی۔جس کے طفیل ان کی تکالیف دور ہوئیں۔تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں شامل ہونے کا شرف بھی رکھتے تھے۔آپ نے اپنے پیچھے پانچ لڑکے اور چار لڑکیاں یادگار چھوڑ ہیں۔اولاد 78 بیٹے: انشاء اللہ خاں صاحب، ثناء اللہ خاں صاحب، بشیر احمد صاحب، نصیر احمد صاحب، غلام مسیح رشید احمد صاحب بیٹیاں احمد بی بی صاحبہ اہلیہ ڈاکٹرمحمد شفیع صاحب، بشیر بیگم صاحبہ اہلیہ عنایت اللہ صاحب تھانیدار، رشید بیگم صاحبہ اہلیہ عبداللطیف صاحب تھانیدار، فہمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ حاجی عطاء اللہ صاحب