تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 674
تاریخ احمدیت۔جلد 23 674 سال 1966ء ۱۹۶۶ ء میں وفات پانے والے مخلصین جماعت مولوی عبدالستار صاحب (ایم اے ) کنکی وفات ۲۷ جنوری ۱۹۶۶ء حضرت مولانا عبدالماجد صاحب بھاگلپوری کے ذریعہ ۱۹۲۴ء یا ۱۹۲۵ء میں داخل احمدیت ہوئے۔آپ نے کٹک میں احمدیہ بینگ مین ایسوسی ایشن ( AHMADIYYA YOUNG MAN ASSOCIATION) کی بنیاد ڈالی۔نومبر ۱۹۲۷ء میں آپ کے بڑے صاحبزادے عبد السلام کی تدفین پر مسلمانانِ کٹک نے مخالفت کا طوفان کھڑا کر دیا اور اس کی نعش چوبیس گھنٹے کے بعد پولیس کی نگرانی میں سپردخاک کی گئی۔اس موقع پر آپ نے جس ایمانی قوت ، صبر، استقلال اور رضا بالقضا کا ثبوت دیا وہ قابلِ صد تحسین ہے۔آپ صو بہ اُڑیسہ کے کئی بار امیر منتخب ہوئے اور امارت کے فرائض حسن و خوبی اور جوش و خروش سے سرانجام دیتے رہے۔جماعتوں کے دورے بھی کرتے۔مرکزی مبلغین کو منگوا کے جلسے کرواتے۔آپ نے اپنی اولاد کوحتی المقدور قادیان میں ہی تعلیم دلوائی۔79- حاجی جعفر صاحب بن حاجی وانتارا صاحب سنگاپور وفات جنوری ۱۹۶۶ء بعمر ۷۰ سال سنگا پور میں سب سے پہلے جماعت احمدیہ میں داخل ہونے والے مخلص اور جری بزرگ تھے۔حضرت مولانا غلام حسین صاحب ایاز کے ساتھ سلسلہ کی خاطر آپ نے بھی بہت تکالیف اُٹھائیں۔ایک مرتبہ بعض مخالف لوگوں کی انگیخت پر دو اڑھائی سو سلح افراد نے آپ کے مکان کا محاصرہ کر لیا۔اور اپنے ایک عالم کو ساتھ لا کر حاجی صاحب مرحوم سے اسی وقت احمدیت سے منحرف ہونے کا مطالبہ کیا۔اور بصورت دیگر ان کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دینے کی دھمکی دی۔حاجی صاحب مرحوم نے اُسی وقت اونچی آواز سے تشہد پڑھ کر اعلان کیا کہ کس بات سے تو بہ کروں۔میں تو پہلے ہی خدا کے فضل سے ایک سچا مسلمان ہوں۔اور اگر میں نے کسی گناہ سے تو بہ کرنی بھی ہو تو بندوں کے سامنے نہیں بلکہ میں اللہ کے سامنے اپنے سب گناہوں کی معافی مانگتا ہوا اس سے لیتی ہوں کہ وہ مجھے معاف کر دے۔