تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 671
تاریخ احمدیت۔جلد 23 671 سال 1966ء محترم چوہدری محمد شریف صاحب سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے اور انتہائی نیک ، پارسا اور دعا گو بزرگ تھے۔ہر کسی کے ساتھ بہت محبت کا سلوک کرتے تھے۔اگر چہ وکالت کے پیشہ بستہ تھے مگر وکالت کو ذریعہ معاش کبھی نہیں بنایا۔بہت زیرک اور لائق انسان تھے ان کے ساتھی وکلاء عام طور پر ہائر کورٹس کے لئے اپیلوں وغیرہ کے ڈرافٹ جناب چوہدری صاحب سے تحریر کروایا کرتے تھے۔خاکسار کے ساتھ محبت اور عزت کے ساتھ پیش آتے تھے۔اور ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد فرمالیا کرتے تھے۔خاکسار کے ساتھ بہت حسنِ ظن رکھتے تھے اور بہت اعتماد کرتے تھے۔شروع شروع میں عام طور پر نماز عید وغیرہ ان کی وسیع کوٹھی پر ہی ادا کی جاتی تھی۔مکرم چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم کو اپنی امارت کے دنوں میں ایک عرصہ تک خواہش رہی کہ خاکساران کے ساتھ نائب امیر ضلع و شہر بننا منظور کر لے۔مگر خاکسار اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے ہمیشہ ہی عذر کرتا رہا۔کچھ عرصہ بعد مکرم و محترم محمد نقی صاحب بارایٹ لا ( محترم چوہدری محمد شریف صاحب کے چھوٹے بھائی) کے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے تقریباً ۲ سال تک تھوڑے تھوڑے وقفہ کے لئے سیدنا حضرت خلیفہ مسیح سے چھٹیاں لیتے رہے۔بعد میں اپنی بیماری کیوجہ سے چھٹی لینی پڑی۔اس دوران خاکسار کا نام بطور قائم مقام امیر کے تحریر کر دیا کرتے تھے۔ان کے تینوں بیٹے مکرم محمد خالد صاحب، مکرم محمد نعیم صاحب، مکرم میجر محمد بشیر صاحب اور چاروں بیٹیاں بہت نیک فرمانبردار اور پارسا ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو ترقیات دیوے اور لمبی عمروں سے نوازے ( آمین ) محترم چوہدری صاحب کی بیگم صاحبہ بہت نیک بزرگ اور پارسا تھیں۔ایک لمبا عرصہ تک وہ لجنہ اماءاللہ ساہیوال ضلع کی صدرر ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنے فضل سے محترم چوہدری صاحب اور انکی بیگم صاحبہ کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے ( آمین ) اولاد ۲۔چوہدری محمد خالد باجوہ صاحب ڈائریکٹر شاہ نواز لمٹیڈ کراچی چوہدری محمد نعیم باجوہ صاحب ڈائر یکٹر شاہ نواز لمٹیڈ کراچی میجر محمد بشیر باجوہ صاحب زمیندار ساہیوال 70 ۴۔محترمہ امتہ احکیم صاحبہ بیگم چوہدری حفیظ احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہور