تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 662
تاریخ احمدیت۔جلد 23 662 سال 1966ء 66 52 حرکت قلب بند ہونے سے وفات پائی۔آپ کا مزار بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہے۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے بعد صحافت اور زود نویسی میں آپ نے بہت نام پیدا کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے روح پرور ملفوظات ، حضرت خلیفہ اول کے درس قرآن اور حضرت مصلح موعود کے متعدد خطبات اور تقاریر کو قلمبند کر کے آئندہ نسلوں کے لئے ایک عظیم خزانہ محفوظ کر دیا۔آپ کو تحریک جدید کی پانچ ہزاری فوج میں شامل ہونے کا شرف حاصل تھا۔بلکہ آپ ہی وہ خوش نصیب بزرگ تھے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس کشف کو جن میں آپ کو پانچ ہزار سپاہی دئے جانے کا وعدہ دیا گیا۔تحریک جدید کے مجاہدین پر چسپاں کیا اور سید نا حضرت مصلح موعود نے خطبہ جمعہ میں اس تعبیر کی توثیق فرمائی۔53 54 حضرت قاضی صاحب کی رحلت پر خالد احمدیت مولانا ابوالعطاء صاحب نے لکھا:۔سلسلہ احمدیہ کے پرانے بزرگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیرینہ صحابی صحافت احمدیت کے ایک بنیادی ستون حضرت قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل کا انتقال ہو گیا۔۔اناللہ وانا اليه راجعون حضرت قاضی صاحب کو سلسلہ کے معترضین کے اعتراضوں کے جواب دینے کا بہت ملکہ تھا۔نظم ونثر میں یدطولیٰ رکھتے تھے۔ایک بڑی خوبی یہ تھی کہ آپ جماعت کے نونہالوں کی صحافتی تربیت اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنے میں بے مثال فرد تھے۔خود بھی تہائی صدی تک قلم کے ذریعہ خدمت کرتے رہے اور بہت سے نئے لکھنے والے پیدا کر گئے۔اس ضمن میں حضرت مولانا شمس صاحب اور خاکسار کو بھی یہ فخر حاصل ہے کہ حضرت قاضی صاحب نے مضمون نویسی میں ہماری بہت حوصلہ افزائی فرمائی تھی جس کا احساس تا زندگی قائم رہے گا۔اور حضرت قاضی صاحب کے لئے ہم دعا گو رہیں گے اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ ملکہ بھی عطا فر مایا تھا کہ موقعہ کے مناسب فورا نظم کہہ سکتے تھے۔مصرع تاریخ نکالنے میں بھی آپ کو ممتاز مقام حاصل تھا۔“ تصانیف 56 ظهور امسح ( فیض الامام ضمیمہ ملبور است ) طلق محمدی بالاستخلاف ان کتب کی نسبت سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا ” آپ کی تینوں کتابیں آپ