تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 585 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 585

تاریخ احمدیت۔جلد 23 585 سال 1966ء اسلام اور احمدیت کے مجاہد نہیں۔نیز فرمایا کہ میرے دل کی خواہش اور تڑپ ہے کہ آئندہ تین سال کے اندر اندر جماعت کے تمام افراد کو قرآن کریم پڑھا دیا جائے۔اور اس کام کے لئے عورتوں کا تعاون از حد ضروری ہے۔اس کے بعد آپ نے رسومات سے پر ہیز کرنے کی نصیحت فرمائی اور آخر میں آپ نے دعا کرائی۔مجلس خدام الاحمدیہ واطفال الاحمدیہ مرکزیہ کا سالانہ اجتماع اس سال کا اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ واطفال الاحمدیہ مرکزیه ( منعقده ۲۱ - ۲۳ /اکتوبر ۱۹۶۶ء) خلافت ثالثہ کے عہد مبارک کا پہلا مرکزی اجتماع تھا۔جس میں ۳۶ بیرونی مجالس کے ۶۰۴ نمائندہ اطفال اور ربوہ کے ۱۸ حلقہ جات کے ۱۰۵۷ر اطفال اور اسی طرح مجموعی طور پر ۱۷۶۳ خدام نے شرکت کی جن میں ربوہ کے خدام کی تعداد ۰۶۵اتھی۔جس میں حضرت امام ہمام کے افتتاحی اور اختتامی خطاب کا لطیف خلاصہ حضور کے مبارک الفاظ میں یہ تھا کہ :۔”باتیں کرنے کا وقت ختم ہوا۔آؤ اب کچھ کام کریں۔“ حضور نے اس اجمال کی تفصیل پر روشنی ڈالتے ہوئے نونہالانِ احمدیت کو پوری وضاحت سے بتایا کہ محض باتیں جن کے ساتھ ، جن کے پیچھے، جن کے متوازی عمل نہ ہو محض بے نتیجہ رہتی ہیں۔اور ان کی حیثیت محض ایک گپ سے زیادہ نہیں ہوتی۔محض باتیں جن کے ساتھ عمل نہ ہوں نہ تو کوئی کام دے سکتی ہیں۔اور نہ تسلی کا موجب ہو سکتی ہیں۔تاوقتیکہ ان پر عمل نہ کیا جائے۔اور اس عمل کے ذریعہ سے انجام بخیر نہ ہو۔پس اگر ہم اب تک باتیں کرتے رہے ہیں۔تو باتیں کرنے کے دن ختم ہو گئے۔اب کام کے دن ہیں۔ہم نے بہت کچھ سنا ہے۔اب ہمیں کام بھی کرنا چاہئے۔اور کام بھی وہ کرنے چاہئیں جن کے کرنے کی خلفاء نے ہم کو بحیثیت خدام ہدایت کی ہے۔اور ہمارے لئے انہوں نے جو لائحہ عمل بنایا ہے۔ہمیں اس کو پورا کرنا چاہئیے۔اگر ہم اس لائحہ عمل کو تو پورا نہ کریں اور اپنے لئے اور ہی پروگرام تجویز کریں تو یہ بے معنی بات ہوگی۔تقویٰ کی رٹ لگانے سے تقویٰ حاصل نہیں ہوسکتا۔عند اللہ تقویٰ اور نفس کا تزکیہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں ان باریک راہوں پر چلنا ہوگا۔جو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان کی ہیں۔اور جن کی تفصیل رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمائی ہے۔