تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 560 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 560

تاریخ احمدیت۔جلد 23 560 سال 1966ء وزیر تعلیم جمہوریہ صومالیہ کی تقریر ۴ اکتوبر ۱۹۶۶ء کو صومالیہ کے وزیر تعلیم جناب ڈاکٹر احمد یوسف صاحب کے اعزاز میں جماعت احمد یہ راولپنڈی کی طرف سے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر صاحب نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ جماعت احمدیہ کی بے لوث کوششوں کے ذریعہ اسلام دنیا میں انتہائی سرعت کے ساتھ پھیل رہا ہے۔جماعت احمد یہ جو مقدس فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔وہ درحقیقت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اگر روئے زمین پر بسنے والے تمام مسلمان پوری یکجہتی اور تنظیم کے ساتھ یہ فریضہ سرانجام دیتے تو یقینا اسلام آج اس سے کہیں وسیع تر علاقوں میں پھیل چکا ہوتا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا پیغام لجنہ اماءاللہ کے نام وقف عارضی کا ایک وفد جومحمد اسلم صاحب شاد اور ڈاکٹر عنایت اللہ صاحب پر مشتمل تھا، نوشہرہ گلے زئیاں ضلع سیالکوٹ میں بھجوایا گیا تھا۔مقامی لجنہ نے اس وفد کے ذریعہ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی خدمت میں درخواست کی کہ حضور کوئی پیغام عنایت فرمائیں۔اس پر حضور نے مندرجہ ذیل پیغام عنایت فرمایا جو تمام لجنات کے لئے مشعل راہ ہے :۔لجنہ اماءاللہ پر اہم ترین ذمہ داری یہ عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کی کوشش کریں کہ اُن کے خاندان کا کوئی بچہ ایسا نہ رہے جو قرآن کریم با ترجمہ نہ جانتا ہو۔اگر آپ اس میں کامیاب ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمتوں کی وارث ہوں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین مرزا ناصر احمد وقف جدید دفتر اطفال کا آغاز خلیفة المسیح الثالث 112 شوری ۱۹۶۶ء کے موقع پر وقف جدید کا بجٹ ایک لاکھ ستر ہزار روپے منظور ہوا۔لیکن اکتوبر ۱۹۲۲ ء تک اس مد میں صرف ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کے وعدے موصول ہوئے حالانکہ جیسا کہ حضرت خلیفتہ المسح الثالث نے اندازہ لگایا اس مبارک اٹھی تحریک کے عظیم اور نہایت ہی ضروری اور مفید کاموں کی سرانجام دہی کے لیے کم از کم دو سوا دولاکھ روپوں کی ضرورت تھی۔اس صورتحال کو دیکھ