تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 561 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 561

تاریخ احمدیت۔جلد 23 561 سال 1966ء کرسید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مخلصین جماعت سے اپیل کی کہ وہ اپنے وعدوں میں اضافہ کریں اور جو دوست وقف جدید کے مالی جہاد میں شامل نہیں وہ اس میں حصہ لیں۔اس کے علاوہ حضور نے ۷ اکتوبر ۱۹۶۶ء کے خطبہ جمعہ کے ذریعہ وقف جدید کے دفتر اطفال کا آغاز فرمایا۔تا کہ احمدی بچے اس غفلت کی تلافی کرتے ہوئے وقف جدید کا زیادہ سے زیادہ بوجھ اُٹھالیں۔چنانچہ حضور نے فرمایا۔وو وہ بچے جو اپنی عمر کے لحاظ سے اطفال الاحمدیہ یا نا صرات الاحمدیہ میں شامل ہو چکے ہیں یعنی ان کی عمریں سات سے پندرہ سال تک کی ہیں۔اگر وہ مہینہ میں ایک ٹھنی وقف جدید میں دیں۔تو جماعت کے سینکڑوں ہزاروں خاندان ایسے ہیں جن پر ان بچوں کی قربانی کے نتیجہ میں کوئی ایسا بار نہیں پڑے گا کہ وہ بھوکے رہنے لگ جائیں۔رہے وہ غریب خاندان جن کے دلوں میں نیکی کرنے اور ثواب کمانے کی خواہش پیدا ہولیکن ان کی مالی حالت ایسی نہ ہو کہ ان کا ہر بچہ اس تحریک میں ایک ٹھنی ماہوار دے سکے۔تو ان لوگوں کی خواہش کے مد نظر میں ان کے لئے یہ سہولت پیش کر دیتا ہوں کہ ایسے خاندان کے سارے بچے مل کر ایک اٹھنی ماہوار اس تحریک میں دیں اس طرح اس خاندان کے سارے بھائی اور بہنیں ثواب میں شریک ہو جائیں گی۔لیکن یہ رعایت صرف ان خاندانوں کے لئے ہے جو مالی لحاظ سے کمزور ہیں۔“ حضور نے احمدی بچوں کو خدا اور اس کے رسول کے بچے قرار دیتے ہوئے اپیل کی۔اے احمدیت کے عزیز بچو! اٹھو اور اپنے ماں باپ کے پیچھے پڑ جاؤ اوران سے کہو کہ ہمیں مفت میں ثواب مل رہا ہے۔آپ ہمیں اس سے کیوں محروم کر رہے ہیں۔آپ ایک اٹھتی ماہوار ہمیں دیں کہ ہم اس فوج میں شامل ہو جائیں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ دلائل و براہین اور قربانی اور ایثار اور فدائیت اور صدق وصفا کے ذریعہ اسلام کو باقی تمام ادیان پر غالب کرے گی۔بعض مبلغین سلسلہ کا ذکر خیر 113 مولوی عبدالکریم صاحب شر ما مربی سلسلہ مشرقی افریقہ کچھ عرصہ تک مرکز احمدیت میں رہ کر