تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 532 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 532

تاریخ احمدیت۔جلد 23 532 سال 1966ء دس آدمیوں کی موجودگی میں پیغام حق پہنچایا گیا اور ٹیچر بھی دیا گیا۔واپسی پر راستہ میں دوز میندار گندم کی گہائی کر رہے تھے ان کا گاہ ایک احمدی دوست نے ہانکا اور ان دونوں کو پندرہ بیس منٹ کے لیے پیغام حق پہنچایا گیا۔آج قرآن کریم با ترجمعہ کی کلاس شروع ہوئی۔دستی ۱۹۶۶ء۔پانچ چاہات کا دورہ کیا گیا احمدی دوستوں کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی گئی۔آج ۸ مئی تک کی رپورٹ حضور انور کی خدمت میں بھجوائی گئی۔ومئی ۱۹۶۶ء۔آج صبح ۷:۳۰ بجے روانہ ہو کر ایک احمدیوں کے کنویں پر گئے ان کو نماز کی طرف توجہ دلائی پھر ایک راہی کو جو ملتان سے آیا تھا اور جلال پور کو جارہا تھا پیغام حق پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر اس نے سننے سے انکار کر دیا ہم اس کے ہمراہ ہو گئے مگر اس نے کہا یا آگے ہو جاؤ یا پیچھے میں تمہاری بات نہیں سنوں گا۔پھر ہم دریا پر گئے وہاں کچھ سیر کی واپسی پر ملاحوں کو تبلیغ کی گئی ان میں سے ایک نے وعدہ کیا کہ وہ واپس آکر بات کرے گا۔پھر جنگل میں ہمیں دولوگ بنام جمعہ ونورمحمد معہ ایک لوکل دوست صالح محمد کے ساتھ بیٹھے مل گئے ان کو پیغام حق پہنچایا گیا ان پر خدا کے فضل سے بڑا اچھا اثر رہا۔برج میں آٹھ نو لوگوں کو ان کے گھر جا کر تبلیغ کی گئی ان کی عورتوں نے بھی اس آواز کو سنا۔سوا بارہ بجے واپس گھر پہنچے۔مغرب کی نماز کے بعد گاؤں میں احمدی دوستوں کے گھروں میں جا کر نماز با جماعت کی تاکید کی گئی۔۱۰مئی ۱۹۶۶ء۔آج ساڑھے آٹھ بجے باہر روانہ ہوئے دو چاہات پر احمدی دوستوں کو ان کے فرائض کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی گئی۔خدا کے فضل سے پانچ مختلف جگہوں پر غیر از جماعت لوگوں کو پیغام حق پہنچایا گیا۔راستہ میں ایک کسان ہل چلا رہا تھا شیخ عنایت اللہ صاحب نے اس کا ہل چلانا شروع کر دیا اور ہم نے اس کو پیغام حق پہنچادیا۔ایک مجلس میں شیعہ حضرات کو ہدایت کی طرف پکارا گیا۔خدا کے فضل سے سب پر بہت اچھا اثر رہا ایک بجے گھر واپس پہنچ گئے۔الحمد للہ احباب کے گھروں میں جانے کا پروگرام تھا مگر بارش کی وجہ سے ایسا نہ کر سکے۔امئی ۱۹۶۶ء۔ہم صبح آٹھ بجے دو تین دوستوں کے ہمراہ تبلیغ کے لیے روانہ ہوئے یہاں کے ایک بہت بارسوخ آدمی مستمی رحمن و سیر کو تلاش کیا گیا اس کے ڈیرہ پر گئے کئی آدمی وہاں جمع ہو گئے۔قریشی صاحب نے نہایت عمدہ پیرائے میں پیغام پہنچایا جس کا ان پر بے حد اثر ہوا۔ان کا نواسہ پہلے احمدی ہو چکا ہے اور یہ ان کے سخت مخالف تھے الحمد للہ کہ ان کی سختیاں اور تیز یاں ختم ہوگئی ہیں بلکہ