تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 531 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 531

تاریخ احمدیت۔جلد 23 531 سال 1966ء ۳ مئی ۱۹۶۶ء کو انصار اللہ کی مجلس عاملہ کی تشکیل کروائی ، حضور کی خدمت میں منظوری کے لئے خط تحریر کیا، نماز فجر ، ظہر، مغرب اور عشاء کے بعد درس ، گھروں میں جا کر دوستوں کو نماز میں آنے کے لئے تحریک کی گئی ،سیکرٹری صاحب تحریک جدید کے گھر جا کر چندہ وصول کرنے کی تحریک کی گئی۔م مئی ۱۹۶۶ء صبح آٹھ بجے سے لیکر ایک بجے تک چاہات مہر چند والا اور ڈوڈیاں والا کا دورہ کیا گیا۔اکیلے اکیلے افراد کو بھی ملے ان سب کو درس قرآن مجید، نماز کی ادائیگی اور سچا احمدی بننے کی تلقین کی گئی۔۱۲ دوستوں کو ملے۔اطفال کو توجہ ، صل علی نبینا صلی علی محمد اللہ کا دور شروع کروایا گیا۔تعلیم القرآن کی فہرستیں تیار کروائی گئیں۔انصار سے خطاب کیا گیا ذمہ داریوں کی طرف توجہ، چندہ کی وصولی کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔جماعت کے نام ماہنامہ انصار اللہ ، الفرقان ، خالد جاری ہوئے۔عارضی وقف کی تحریک کی گئی بفضلہ تعالیٰ شیخ عنایت اللہ صاحب نے پندرہ دن کے لیے اپنے آپ کو وقف کیا۔مرکز کے ساتھ گہری وابستگی اور خلیفہ وقت کے ساتھ ذاتی رابطہ پیدا کرنے کی تحریک کی گئی۔وقتا فوقتا حضور کو دعا کے لیے خط لکھنے کی تحریک کی گئی۔ہ مئی ۱۹۶۶ء۔آج صبح آٹھ بجے موضع نصیر پور گئے وہاں احمدی دوستوں کو ملے ان کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔راستہ میں ایک کنویں پر قریشی فضل حق صاحب نے ایک خاص انداز میں پیغام حق پہنچایا جس کا ان پر بے حد اثر ہوا۔ان کو اڑھائی گھنٹے تبلیغ کی گئی۔ان میں سے ایک نے تسلیم کیا کہ احمدیت واقعی ہی سچی ہے۔مغرب کی نماز چاہ مادو والے ادا کی گئی اور درس دیا گیا۔قرآن مجید پڑھنے کی تاکید کی گئی۔عشاء کی نماز کے بعد چوہدری حضور احمد صاحب سابق ممبر یونین کونسل کو ملے اور نماز کے لیے تحریک کی گئی۔ہ مئی ۱۹۷۶ء۔گاؤں میں محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ اور گاؤں کے نمبر دار کو چار گھنٹے تک پیغام حق پہنچایا گیا۔ایک احمدی کو جس نے خلافت ثالثہ کی بیعت نہیں کی تھی ان کو سمجھانے کی کوشش کی گئی۔قرآن کریم پڑھنے کے لیے تین فہرستیں مرتب کروائی گئیں اور مرکز کو بھجوائی گئیں۔ے مئی ۱۹۶۶ء۔آج خدا تعالیٰ نے موضع میانہ ہزارہ میں تبلیغ کے لیے جانے کی توفیق دی۔گاؤں میں ہمارے وفد نے تین جگہوں پر تبلیغ کی۔پہلے میاں محمد نذیر صاحب چیئر مین یونین کونسل کو انکے ڈیرہ میں دس بارہ آدمیوں کی موجودگی میں۔چیئر مین اور دو ایک دوستوں کولٹریچر دیا گیا۔دوسری جگہ مولوی ابوالا سد نورحسین صاحب امام الصلوۃ میانہ کو تیسری جگہ میاں برخوردار صاحب کو ان کی دکان پر آٹھ