تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 528 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 528

تاریخ احمدیت۔جلد 23 528 سال 1966ء امید ہے کہ دوسری بھی دور ہو چکی ہوں گی۔لیکن ابھی تک ان تمام روکوں کے دور ہونے کی اطلاع مجھے نہیں ملی۔پھر یہ بھی یقینی نہیں کہ مسجد پہلی جگہ پر تعمیر ہو یا کسی دوسری جگہ پر۔پس ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ جہاں اللہ تعالیٰ کے نزدیک مسجد کا تعمیر ہونا بہتر ہو و ہیں تعمیر ہو۔خوشی کی بات یہ ہے کہ اب وہاں کے پادریوں نے خفیہ طور پر مسجد کی تعمیر کی مخالفت شروع کر دی ہے اور سنت اللہ یہ ہے کہ جہاں مخالفت ہو وہاں ترقی بھی ہوتی ہے اس لیے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ وہاں اسلام اور احمد میت کو ترقی بخشے۔پھر بیرونی ممالک میں بھی اور پاکستان میں بھی احمدیت کی تعلیم سننے کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے۔ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو غیر ممالک میں بھی ترقی اور نمایاں کامیابی عطا فرمائے اور پاکستان میں بھی اور ہمیں توفیق دے کہ ہم یہ تعلیم انہیں سناسکیں اور ان لوگوں کو توفیق دے کہ وہ اسے سن سکیں۔“ اس کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے لمبی دعا کروائی اور صاحبزادہ صاحب موصوف روانہ ہو گئے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا پیغام جماعت گلاسگو ( انگلستان ) کے نام حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے ۲۷ اپریل ۱۹۶۶ء کو گلاسگو (انگلستان) کے ایک احمدی دوست کی درخواست پر وہاں کی احمدی جماعت کے نام حسب ذیل پیغام دیا:۔محترم بہنوں، عزیز بچو اور پیارے بھائیو! اللہ تعالیٰ رزاق ہے اور اس کی صفتِ رزاق کے جلوے ہمیں دنیا کے ہر حصے میں نظر آتے ہیں۔اگر وہ چاہتا تو آپ سب کے لیے اپنے ملک میں ہی رزق کے سامان پیدا کر دیتا لیکن اس کی مشیت اور منشاء کے مطابق آپ نے اپنی دنیا کمانے کے لیے انگلستان کو اور پھر انگلستان میں سے اس آپ کے شہر کو پسند کیا اور اللہ تعالیٰ نے وہاں آپ کی روزی کے سامان پیدا کر دئے جہاں تثلیث کا گڑھ ہے۔