تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 526 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 526

تاریخ احمدیت۔جلد 23 526 سال 1966ء ہمیں مرزا صاحب سے ملنے کا مشورہ دیا۔فرقان بٹالین جس نے ۴۸۔۱۹۴۷ء کی جنگ آزادی میں جو نمایاں کارنامے سرانجام دئے ان کا بھی ذکر ہے اور اس کی توصیف میں اس وقت کے پاکستان آرمی کے کمانڈرانچیف جنرل گریسی کا ایک توصیفی خط بھی شائع ہوا ہے۔تحریک جدید کے دفتر سوم کا اجراء سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے تحریک جدید جیسی عظیم الشان آسمانی تحریک کو مستحکم اور وسیع تر کرنے کے لیے اس سال یہ انقلابی قدم اٹھایا کہ حضور نے ۲۲ اپریل ۱۹۶۶ء کو چندہ تحریک جدید کے دفتر سوم کو جاری فرمایا۔نیز اس غرض سے کہ دفتر سوم حضرت مصلح موعود کی خلافت کی طرف منسوب ہو، یہ بھی اعلان فرمایا کہ اس کا اجراء یکم نومبر ۱۹۶۵ء سے شمار کیا جائے گا۔نیز حکم دیا کہ دوران سال نومبر کے بعد جو نئے دوست تحریک جدید کے دفتر دوم میں شامل ہوئے ہوں ان سب کو دفتر سوم میں منتقل کر دیا جائے اور تمام جماعتیں ایک باقاعدہ مہم کے ذریعہ نو جوانوں، نئے احمدیوں اور نئے کمانے والوں کو دفتر سوم میں شمولیت کے لیے تیار کریں اور تحریک جدید فوراً اس طرف توجہ دے اور اس دفتر کو منظم کرنے کی کوشش کرے۔81 حضرت خلیفہ امسیح الثالث کا وقف جدید کے متعلق پیغام الفضل ۲۳ اپریل ۱۹۶۶ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث کا وقف جدید سے متعلق حسب ذیل پیغام شائع ہوا:۔میں اس اعلان کے ذریعہ احباب جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ حضرت المصلح الموعود خلیفة المسیح الثانی کی خواہش کے احترام میں اس سال وقف جدید کے وعدے کم از کم چھ لاکھ تک پہنچا دیں۔جماعت کے اخلاص اور دین کی خاطر قربانی کے جذبہ کو دیکھتے ہوئے یہ امر مشکل نہیں ہے۔پس ہر دوست جو وقف جدید کی تحریک میں حصہ لے رہا ہو۔اپنا چندہ وقف جدید اس سال حتی الوسع دو گنا کر دے اور جو دوست اس تحریک میں ابھی شامل نہیں ہیں وہ اس سال اس تحریک میں شمولیت کی سعادت ضرور حاصل کریں تا وقف جدید کا بجٹ اس سال چھ لاکھ تک پہنچ جائے۔