تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 522
تاریخ احمدیت۔جلد 23 522 سال 1966ء لیے بنیادی دلائل پر مشتمل مختصر رسالہ شائع کر کے تمام وعدہ کنندگان میں تقسیم کیا جائے جس میں دلائل کے علاوہ حکمت اور موعظہ حسنہ کے پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہولٹریچر کی اشاعت چار عنوانات کے تحت ہو۔اول:۔پیغام عام اس کے تحت لکھوکھا اشتہار چھاپ کر فردا فردا اور ڈاک کے ذریعہ تقسیم کرنے کے بارہ میں سکیم تیار ہو اور حضرت اقدس خلیفتہ المسیح الثالث کی ایک کروڑ دو ورقہ پمفلٹس شائع کرنے کے ارشاد کو اس میں ملحوظ رکھا جائے۔دوم:۔بنیادی لٹریچر اس کے تحت تبلیغی رسالہ جات کا ایک ایسا سلسلہ تجویز کیا جائے جو کم از کم خرچ پر ایک معقول عرصہ میں کسی کو احمدیت سے اچھی طرح روشناس کرا دے لیکن اس امر کی ضمانت ضروری ہو کہ جس شخص کو سلسلہ کی ایک کڑی پہنچے دوسری کڑیاں بھی ترتیب وار ضرور پہنچتی رہیں۔سوئم :۔خصوصی لٹریچر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور سلسلہ کے دیگر بزرگان کی اہم کتب عام تقسیم نہ کی جائیں بلکہ دلچسپی لینے والوں اور مطالبہ کرنے والوں کو دی جائیں البتہ مختلف زبانوں میں ترجمہ کروا کر محفوظ رکھی جائیں اور ان میں بھی تقدیم اور تاخیر کے لحاظ سے ترتیب مقرر ہو۔چہارم:۔اعتراضات کے جوابات مختلف اعتراضات کے جوابات کی طباعت الگ الگ دو ورقہ ، چھ ورقہ اور عند الضرورت چھوٹے چھوٹے رسائل کی صورت میں کی جائے لیکن ان کی اشاعت نہ کی جائے بلکہ بالترتیب کتب خانے میں پڑی رہیں۔جس شخص کی طرف سے جو اعتراض موصول ہو صرف اسے اس اعتراض کا جواب دیا جائے یا پھر اگر کسی علاقہ کے متعلق معلوم ہو کہ وہاں کوئی خاص اعتراض پھیلایا جارہا ہے تو اس علاقہ میں بے شک وہ جواب شائع کر دیا جائے۔مطمح نظر چونکہ بہت وسیع ہے اس لئے سکیم اس اقتضاء کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے کہ جلد از جلد