تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 499 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 499

تاریخ احمدیت۔جلد 23 499 سال 1966ء صاحب، اور مولوی نورالدین صاحب منیر نے تقاریر فرمائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی معركة الآراء تصنیف مسیح ہندوستان میں کے دیباچہ اور کتاب کے چاروں ابواب میں سے بالترتیب ایک ایک باب کا خلاصہ پیش کیا۔بعد ازاں حضور نے ایک مختصر لیکن نہایت مؤثر خطاب کرتے ہوئے بیان فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بشارت دی تھی کہ ہم نے تجھے جو علوم اور حقائق و معارف عطا کئے ہیں اور جو قوت قدسی تجھے عطا کی گئی ہے اور تیری وجہ سے انتشار روحانیت اور حق و صداقت کی اشاعت کے لئے ملائکہ کا جو نزول ہوا ہے۔اس کا اثر دنیا عنقریب دیکھنا شروع کر دے گی۔چنانچہ آج دنیا اس کا اثر اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر رہی ہے۔جس کا ایک بین ثبوت یہ ہے کہ عیسائیت ہر طرف شکست پر شکست کھا رہی ہے اور اس کے بالمقابل اسلام ہر جگہ فتح یاب ہورہا ہے۔اس کے ثبوت میں حضور نے مغربی افریقہ کے ایک عیسائی رسالہ کی حالیہ اشاعت کا ایک حوالہ پیش کیا جس میں صاف اور واضح الفاظ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ افریقہ میں عیسائیت اسلام کے بالمقابل سراسر نا کام رہی ہے اور یہ کہ اب افریقہ میں عیسائیت کو سہارا دینے کے لئے نئی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں۔ان نئی تدابیر میں سے ایک نئی تدبیر اخبار مذکور نے دیکھی ہے کہ چرچ کو اہلِ افریقہ کو یہ اجازت دے دینی چاہئے کہ وہ مروجہ عیسائی عقائد میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی کر لیں۔جب تک یہ تدبیر اختیار نہیں کی جائے گی۔وہاں عیسائیت کا وجود برقرار رہنانا ممکن ہے۔حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے خود عیسائیوں سے اُن کی اپنی شکست کا اعتراف لکھوا کر اس امر کا ایک اور ثبوت بہم پہنچایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو باتیں لکھی تھیں وہی سچی تھیں۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے اترے ہوئے ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں۔وہ کبھی عیسائیوں کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں۔کبھی اُن کی قلموں پر تصرف کر کے ان سے عیسائیت کی شکست کے اعتراف پر مبنی تحریرات لکھوا دیتے ہیں اور کبھی اُن کے دلوں میں تبدیلی پیدا کر کے انہیں حق کی طرف مائل کر دیتے ہیں۔الغرض ہر طرف اسلام کی صداقت کے نشان اور اس کے