تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 498 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 498

تاریخ احمدیت۔جلد 23 498 سال 1966ء مولانا ابوالعطاء صاحب ( نبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارے میں غیر مبائعین کے۱۹۱۴ ء تک کے حوالے ) ۲۔مولانا شیخ مبارک احمد صاحب ( خلافتِ احمدیہ وبیعت خلافت کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ اول کے ارشادات )۔سید محمود احمد صاحب ناصر (نبوت وخلافت کے متعلق ۱۹۱۴ء میں غیر مبایعین کا موقف اور ان سے انحراف) ۴۔مولانا جلال الدین صاحب شمس ( نبوت کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت کا موقف ۱۹۱۴ء سے پہلے اور بعد ) یہ چاروں پُر مغز مقالے اسی سال ” نبوت و خلافت کے متعلق اہلِ پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف کے نام سے شائع کر دئے گئے تھے۔) آخر میں حضور نے ارشاد فرمایا: " آپ دوستوں نے دیکھا ہوگا۔کہ آج کے اجلاس میں تصاویر کی ایک البم دکھائی گئی ہے۔ایک تصویر جو آپ کے سامنے رکھی گئی وہ غیر مبایعین کے اکابرین کے ۱۹۱۴ء تک کے حوالوں پر مشتمل تھی۔آخری تصویر جو آپ کے سامنے رکھی گئی وہ نبوت اور خلافت کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کے موقف پر مشتمل تھی۔ان دونوں تصویروں میں اتنی مشابہت ہے کہ یہ ایک ہی NEGATIVE کے دو پرنٹ نظر آتے ہیں۔ان دونوں تصویروں کے درمیان ایک وہ تصویر ہے۔جو ۱۹۱۴ء کے بعد مولوی محمد علی صاحب نے ہمارے سامنے رکھی۔وہ ۱۹۱۴ء سے پہلے کی تصویر سے بالکل مختلف ہے۔وہ کسی اور ہی NEGATIVE کا پرنٹ ہے۔اس سے غیر مبایعین کا عقائد صحیحہ سے انحراف آئینہ کی طرح واضح ہو جاتا ہے۔61 پانچواں اجلاس پانچواں اجلاس ۲۸ را گست ۱۹۲۶ء کوحضرت خلیفہ اصبح الثالث کی صدارت میں ہوا۔جس میں مولانا ابوالعطاء صاحب، سید محمود احمد صاحب ناصر، مولوی نور محمد صاحب نسیم سیفی، میجر عارف زمان